منشیات سپلائی کیلئے فوڈ پانڈا سمیت دیگر کوریئر سروسز استعمال

0
186
crime

پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں جرائم میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آیا ہے

چوری ،ڈکیتی ،کی وارداتیں جہاں بڑھ گئی ہیں وہیں منشیات کا استعمال بھی بڑھ گیا ہے،لاہور میں منشیات کی سپلائی کے لیے فوڈ سپلائی سمیت دیگر کوریئر سروسز کے استعمال کا انکشاف بھی سامنے آیا ہے، انکشاف پولیس افسران نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا،پولیس ہیڈ کوارٹرز لاہور میں ایس ایس پی فرقان بلال اور آفتاب پھلڑوان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران کشور کا کہنا تھا کہ ملکی اور غیر ملکی افراد پر مشتمل منشیات کے اسمگلروں کے 21 رکنی گروہ کو کرفتار کیا ہے، ملزمان منشیات سپلائی کرنے کیلئے فوڈ پانڈا سمیت دیگر کوریئر سروسز استعمال کرتے تھے،ملزمان مختلف کالجوں، یونیورسٹیوں اور پوش ایریاز میں منشیات سپلائی کرتے تھے، ملزموں کے دیگر ساتھیوں کی تلاش بھی جاری ہے

دوسری جانب لاہور میں پولیس نے ڈانس پارٹیوں میں منشیات فراہم کرنے والا سات رکنی گینگ کو گرفتار کرلیا جس میں ایک خاتون بھی شامل ہے، ملزمان نے تعلیمی اداروں کے اطراف میں بھی منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے، ملزمان کے قبضے سے 43 لاکھ سے زائد مالیت کی مختلف منشیات اور نشہ آور گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔

لاہور میں منشیات کی سپلائی ناکام بنا دی گئی 5ملزمان گرفتار
نواں کوٹ پولیس نے مختلف کارروائیوں میں بدنام زمانہ05منشیات فروش طارق۔شہزاد۔کامران۔خرم بٹ۔کاشف بٹ کوگرفتارکیاایس پی اقبال ٹاؤن اخلاق الله تارڑ نے بتایا کہ منشیات فروش لاہورسمیت پنجاب کےدیگر اضلاع میں بھی منشیات فروخت کرتے تھےملزمان کےقبضہ سے مجموعی طورپر04کلو 200گرام چرس۔02 کلو 460 گرام آئس برآمد ہوئی۔ملزمان طارق۔شہزاد۔کامران کے قبضہ سے 4200 گرام چرس برآمدہوئی جبکہ دوسری کارروائی میں ایس ایچ او رفیع الله اور منشیات سیل انچارج محمد حسین نےبدنام زمانہ آئس ڈیلر کاشف بٹ۔خرم بٹ کوگرفتارکیا۔ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کی 02 کلو 460 گرام آئس برآمدہوئی۔ملزمان کے خلاف مقدمات درج مزید تفتیش عمل میں لائی جارہی ہے۔ایس پی اقبال ٹاؤن اخلاق الله تارڑ نے ایس ایچ او نواں کوٹ رفیع الله۔انچارج منشیات سیل سب انسپکٹر محمد حسین اور پولیس ٹیموں کو شاباش دی

حکومت بچوں کو سگریٹ نوشی سے بچانے کیلئے ٹھوس اقدامات کرے، شارق خان

تمباکو جیسی مصنوعات صحت کی خرابی اور پیداواری نقصان کا سبب بنتی ہیں

” ہیلتھ لیوی کے نفاذ میں تاخیر کیوں” تحریر: افشین

 اگر کھلے مقام پر کوئی سگریٹ پی رہا ہو تو اسکو "گھوریں”

تمباکو سے پاک پاکستان…اک امید

تمباکو سے پاک پاکستان، آئیے،سگریٹ نوشی ترک کریں

تمباکو نشہ نہیں موت کی گولی، بس میں ہوتا تو پابندی لگا دیتا، مرتضیٰ سولنگی

ماہرین صحت اور سماجی کارکنوں کا ماڈرن تمباکو مصنوعات پر پابندی کا مطالبہ

تمباکو نوشی کے خلاف مہم کا دائرہ وسیع کریں گے،شارق خان

Leave a reply