منشیات اور تمباکو کا استعمال ،ایچ ای سی پالیسی 2021 کا نفاذ زیر غور
تعلیمی اداروں میں منشیات کے پھیلاؤ اور انسداد منشیات کے اقدامات کے حوالے سے اجلاس ہوا
اجلاس کا انعقاد ہیڈکوارٹر اینٹی نارکوٹکس فورس راولپنڈی میں کیا گیا۔اجلاس کی صدارت سیکرٹری وزارت انسداد منشیات نے کی۔ اجلاس میں ہیڈکوارٹر اے این ایف، وزارت انسدادِ منشیات کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی،اجلاس میں ہائر ایجوکیشن کمیشن وزارت تعلیم اور تعلیمی اداروں کے اعلیٰ سطحی حکام بھی موجود تھے. اجلاس میں ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کراچی کے وائس چانسلر بھی شریک تھے۔ اجلاس کا مقصد تعلیم اداروں میں منشیات کے پھیلاؤ اور انتظامیہ کا اس مسئلے سے نمٹنے کے لئے اقدامات کا جائزہ لینا تھا۔ایجنڈے پر اے این ایف اور ایچ ای سی کی جانب سے شرکا کو جامع بریفنگ فراہم کی گئی۔
قومی مسئلہ ہونے کی وجہ سے تعلیمی اداروں میں اجتماعی مہم کی ضرورت پر تمام اسٹیک ہولڈرز نے اتفاق کیا،منشیات اور تمباکو کے استعمال سے متعلق منظور شدہ ایچ ای سی پالیسی 2021 کا نفاذ بھی زیر غور لایا گیا۔ ڈی جی اے این ایف نے مہم کے کامیاب انعقاد کیلئے تعلیمی اداروں کو ہر ممکن مدد اور معاونت کی یقین دہانی کروائی،سیکرٹری، وزارت انسدادِ منشیات کا اجتماعی اور پائیدار کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔
حکومت بچوں کو سگریٹ نوشی سے بچانے کیلئے ٹھوس اقدامات کرے، شارق خان
تمباکو جیسی مصنوعات صحت کی خرابی اور پیداواری نقصان کا سبب بنتی ہیں
” ہیلتھ لیوی کے نفاذ میں تاخیر کیوں” تحریر: افشین
اگر کھلے مقام پر کوئی سگریٹ پی رہا ہو تو اسکو "گھوریں”
تمباکو سے پاک پاکستان، آئیے،سگریٹ نوشی ترک کریں
تمباکو نشہ نہیں موت کی گولی، بس میں ہوتا تو پابندی لگا دیتا، مرتضیٰ سولنگی
ماہرین صحت اور سماجی کارکنوں کا ماڈرن تمباکو مصنوعات پر پابندی کا مطالبہ