بہتر معاشی پالیسیوں کی بدولت جلد معیشت مستحکم ہوگی،وزیر خزانہ

0
145
wazeer

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاشی بحالی کے لیے اقدامات اٹھا رہے ہیں

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ بہتر معاشی پالیسیوں کی بدولت جلد معیشت مستحکم ہوگی،مہنگائی کی شرح 38 سے 23 فیصد پر آگئی،معیشت کی بہتری میں اسٹاک مارکیٹ کا اہم کردار ہے،آئی ایم ایف کے ساتھ مائیکرو اکنامک اسٹیبلٹی کو جاری رکھیں گے،آئی ایم ایف کے بڑے پروگرام میں شامل ہورہے ہیں،واشنگٹن میں جلد آئی ایم ایف حکام سے ملاقات ہوگی،14 اور 15 اپریل کو آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات ہوں گے،خوشی ہے ایسے ہفتے میں اسٹاک مارکیٹ آیا جب نئے ریکارڈ بن رہے ہیں ،فرخ خان نے چائنیز پارٹنرز کے ساتھ مل کر اسٹاک کو نئی بلندیوں تک پہنچایا ہے،ڈاکٹر شمشاد اختر بھی مبارک باد کی مستحق ہیں ،رواں مالی سال کے حالات گذشتہ سال سے بہت بہتر ہیں ،ایکسچینج ریٹ، مہنگائی کی شرح میں کمی سمیت دیگر معاملات بہتر ہوئے ہیں نگران حکومت نے بہترین طریقے سے ملکی معاشی صورتحال کو سنبھالا دیا ،

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ ائیرپورٹس کو آؤٹ سورس کرنے، پی آئی اے کی پرائیوٹائزیشن کیلئے کام کر رہے ہیں،ایف بی آر میں اصلاحات کیلئے تیزی سے کام کر رہے ہیں ،بجلی چوری کو روکنا ہوگا،

اسلام آباد ہائیکورٹ ججز کے خط پر چیف جسٹس کی زیر صدارت اجلاس ختم

ایسا لگتا تحریک انصاف کے اشارے پر ججز نے خط لکھا،سپریم کورٹ میں درخواست دائر

ججزکا خط،اسلام آباد ،لاہور ہائیکورٹ بار،اسلام آبا بار،بلوچستان بار کا ردعمل

عدالتی معاملات میں مداخلت، اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کا سپریم جوڈیشل کونسل کو خط

ججز کا خط،انکوائری ہو،سپریم کورٹ میں اوپن سماعت کی جائے، بیرسٹر گوہر

ججز کا خط ،پاکستان بار کونسل کا انکوائری کا مطالبہ

معیشت کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھانا ہوں گے،وفاقی وزیر خزانہ
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اپنے دورہ کراچی کے دوران رمضان ریلیف پیکیج کی کوریج اور فوائد کو بڑھانے کے لیے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کا دورہ کیا، رمضان ریلیف پیکج کے لیے مختص رقم ساڑھے سات ارب سے بڑھا کر ساڑھے بارہ ارب روپے کر دی ہے۔دورہ کا مقصد رمضان ریلیف پیکج پر عملدرآمد کو یقینی بنانا تھا،وفاقی وزیر محمد اورنگزیب نے کراچی میں یوٹیلیٹی اسٹورز پر اشیائے ضرورت کی دستیابی کا جائزہ لیا۔وفاقی وزیر نے موبائل یوٹیلیٹی سٹورز اور سیلز پوائنٹس کی تفصیلات فراہم کرنے والی نئی ایپ کا بھی کا جائزہ لیا۔وفاقی وزیر محمد اورنگزیب نے یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے عملے سے رمضان ریلیف پیکج کے نفاذ میں درپیش چیلنجز کے بارے میں دریافت کیا۔وزیر نے کراچی میں یوٹیلیٹی اسٹورز پر عوام سے بھی ملاقات کی، تاثرات اکٹھے کیے اور رمضان ریلیف پیکج سے متعلق خدشات کو دور کیا۔وزیر نے موبائل یوٹیلیٹی سٹورز اور سیلز پوائنٹس کے آپریٹنگ اوقات کی تصدیق کی تاکہ نئی لانچ کی گئی ایپ کے ذریعے عوام تک رسائی کو آسان بنایا جا سکے۔انہوں نے کراچی میں یوٹیلیٹی اسٹورز پر رمضان ریلیف پیکیج کے تحت اشیا کی تقسیم اور فروخت سے متعلق اعدادوشمار کا بھی جائزہ لیا۔وزیر نے کراچی میں مستحق افراد میں سستی خوراک کی اشیاءخوردو نوش تقسیم کرنے کے لیے نامزد موبائل یونٹس کے سیٹ اپ اور آپریشنز کی نگرانی بھی کی۔وزیر خزانہ نے رمضان ریلیف پیکیج کی مستحق افراد میں منصفانہ تقسیم پر زور دیا۔وزیر نے کہا کہ اشیاء کی اچھی کوالٹی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔وزیر نے کہا کہ رواں سال گندم کی اچھی فصل ہونے کی امید ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ معیشت کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھانا ہوں گے۔

Leave a reply