والد اور بھائی کرتے رہے "زیادتی” لڑکی نے بہن کو بتایا تو جان لے لی گئی

زیادتی کے بعد بھائی کے ہاتھوں والد کے سامنے بہن کا قتل، کیس ہائی پروفائل ڈکلیئر
0
749
maria toba

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھائی کے ہاتھوں بہن کے قتل کا معاملہ ،پراسیکیوٹر جنرل پنجاب سید فرہاد علی شاہ نے کیس ہائی پروفائل ڈکلیئر قرار دیدیا
ٹوبہ ٹیک سنگھ ڈی پی او، ایس پی اور ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر یکم اپریل کو طلب کر لیے گئے، پراسیکیوٹر جنرل پنجاب کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ کے ویژن کے تحت خاتون کے بہیمانہ قتل کو ہائی پروفائل ڈکلیئر کیا،افسران کو تفتیش، شہادت اکٹھی کرنے بارے لائن آف ایکشن دیا جائیگا، وزیر اعلیٰ کے ویژن کے مطابق صوبے کو کرائم فری بنانے کیلئے اقدامات کرینگے، محکمہ پراسیکیوشن جرائم کے خاتمے کیلئے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا،

ماریہ بی بی کو سگے بھائی فیصل نے گلہ دبا کر قتل کیا،مقتولہ کا والد عبد الستار اور بھائی شہباز شریک ملزم ہیں، ماریہ کے قتل کا مقدمہ پولیس کی مدعیت میں درج کیا گیا،ٹوبہ ٹیک سنگھ،22 سالہ لڑکی قتل کیس میں انکشاف ہوا ہے کہ بھائی اور والد مقتولہ کے ساتھ مبینہ طور پر زیادتی کرتے رہے ہیں،

پولیس حکام کے مطابق قتل کے الزام میں گرفتار لڑکی کے بھائی فیصل اور والد عبدالستار کوعدالت پیش کیاگیا، دونوں‌کا جسمانی ریمانڈ لے لیا گیا ہے، ویڈیوبنانے والے مقتولہ کے دوسرے بھائی شہباز اور ویڈیو میں نظر آنیوالی خاتون سمیرا کو بھی تحقیقات میں شامل کر لیا ہے، پولیس حکام کے مطابق بھائی کے ہاتھوں قتل کی تحقیقات کے مطابق ملزم فیصل اپنی بہن سے زیادتی کرتا تھا جس کا والد کو علم تھا،والد بھی اپنی بیٹی سے زیادتی کر تا تھا لڑکی نے بھابھی کو بتایا تو بات بگڑی جس پر ملزم نے بہن کو قتل کیا،

ویڈیو بنانے والے بھائی شہباز نے اپنے بھائی اور والد پر مقتولہ سے زیادتی کی شکایت کرنے پر اسے قتل کرنے کا الزام لگایا ہے،ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ کا کہنا ہے تینوں باپ بیٹوں کے ڈی این اے ٹیسٹ کروائے جا رہے ہیں جبکہ مقتولہ کی قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم کے بعد نمونے فرانزک کیلئے بھجوا دیے گئے ہیں۔

گلے کی ہڈیاں ٹوٹی ہوئی، جسم پر تشدد کے نشانات،بھائی اور والد کے ہاتھوں زیادتی کا شکار لڑکی کی میڈیکل رپورٹ
دوسری جانب بھائی کے ہاتھوں قتل ہونے والی ماریہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آئی ہے،مقتولہ پر بدترین تشدد کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے،ابتدائی میڈیکل رپورٹ کے مطابق مقتولہ ماریہ کے گلے کی ہڈیاں ٹوٹی ہوئی تھیں اس کے علاوہ بھی مقتولہ کے جسم کے کئی حصوں پر تشدد کے نشانات موجود تھے،مقتولہ کے ڈی این اے ٹیسٹ کے لئے نمونے فرانزک لیب کو بھجوا دیے گئے۔

واضح رہے کہ قبل ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نواحی گاؤں 477 ج ب میں 22 سال کی غیر شادی شدہ لڑکی ماریہ کے لرزہ خیز قتل کی ویڈیو کی تحقیقات جاری ہیں،باپ بیٹوں نے ملی بھگت سے لڑکی کو قتل کیا اور اس کی موت کو طبعی قرار دے کر تدفین کرکے جرم چھپانے کی کوشش کی،17 اور 18 مارچ کی درمیانی شب باپ بیٹوں نے مل کر ماریہ کو گلا دبا کر قتل کیا تھا،

ایف نائن پارک زیادتی کیس؛ مشتبہ پولیس مقابلے کی تحقیقات شروع

 لڑکی کو نیم مردہ حالت میں ساحل پر پھینکا گیا، لڑکی کی موت ساحل پر پڑے پڑے ہوئی

ایاز امیر کی بہو کا پوسٹمارٹم مکمل،سارہ کے قتل کی وجہ کا تعین نہ ہوسکا

پہلے مارا، گھسیٹ کر واش روم لے گیا،ایاز امیر کے بیٹے نے سفاکیت کی انتہا کر دی

خاتون کے ساتھ زیادتی ،عدالت کا چھ ماہ تک گاؤں کی خواتین کے کپڑے مفت دھونے کا حکم

نرسری وارڈ میں 4 بچوں کے جاں بحق ہونے پر وزیراعلیٰ کا نوٹس

پسند کی شادی جرم بن گئی، سفاک ملزمان نے بچوں،خواتین سمیت سات افراد کو زندہ جلا ڈالا

طالبعلم کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا قاری گرفتار،قبرستان میں گورکن کی بچے سے زیادتی

حاملہ خواتین کو سموگ سیزن میں خصوصی احتیاط کی ضرورت

Leave a reply