منشیات اسمگلنگ میں ملوث افغان باشندے کی درخواست ضمانت پر سپریم کورٹ نے سنایا فیصلہ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ میں منشیات اسمگلنگ میں ملوث افغان باشندے کی درخواست ضمانت خارج کر دی گئی
وکیل ملزم نے عدالت میں کہا کہ میرے موکل کو جھوٹے مقدمہ میں پھنسایا گیا ہے،ملزم سے منشیات برآمد ہوئی جسکی سزا موت ہے،ملزم کیخلاف جھوٹے مقدمہ کا تعین ٹرائل کورٹ نے کرنا ہے،جسٹس عمر عطا بندیال کی سر براہی میں 3 رکنی بینچ نے سماعت کی ،عدالت نے سماعت کے بعد ملزم کی درخواست ضمانت خارج کر دی
قبل ازیں سپریم کورٹ میں منشیات اسمگلنگ کے ایک اور کیس کی سماعت ہوئی،منشیات اسمگلنگ میں ملوث خاتون نزہت بی بی کی سزا کےخلاف اپیل خارج کر دی گئی ،منشیات کے ایک اور کیس میں سپریم کورٹ نے ہائی کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے دونوں مجرمان کی عمرقید برقرار رکھی ،ہائیکورٹ نے عزت اللہ کی سزائے موت کو عمرقید میں تبدیل کیا تھا، روبینہ کی عمرقید کو برقرار رکھا.
لیڈی ہیلتھ ورکرز کو رات کے وقت بلانے پر سپریم کورٹ کے ریمارکس،بیان حلفی میں کیا کہا گیا؟
جعلی ڈگریوں پرملازمت کیس میں سپریم کورٹ کے اہم ریمارکس
اکیلی عورت لفٹ لے کر فرنٹ سیٹ پر کیسے بیٹھ گئی، عدالت کے ریمارکس
پولیس نے مدرسے کے لڑکے سے بد فعلی کے ملزم مفتی عزیز الرحمن کے خلاف مقدمہ درج کر دی
مولانا کی بچے سے زیادتی ، ویڈیو لیک ، اصل حقیقت کیا ہے ، سنیے مبشر لقمان کی زبانی
طالب علم نے چائے پلائی اور پھر….مفتی عزیرالرحمان کی زیادتی کیس میں وضاحتی ویڈیو
طالب علم سے زیادتی کرنیوالے مفتی کو مدرسہ سے فارغ کر دیا گیا