منظورپشتین کو عدالت نے بھجوایا جیل
منظورپشتین کو عدالت نے بھجوایا جیل
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی ٹی ایم کے منظورپشتین کو عدالت نے جیل بھجوا دیا، پولیس نے منظور پشتین کو مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے 14 روز کے لیے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
ڈیرہ اسماعیل خان تھانے میں منظور پشتین کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے ایف آئی آر کے متن کے مطابق منظور پشتین کے خلاف شکایت 20 جنوری کو درج کی گئی، جس میں 18 جنوری کو ہونے والی ایک تقریب کا حوالہ دیا گیا ہے۔
ادارے پی ٹی ایم کے حوالہ سے قانون پر سختی سے عمل کریں، عدالت کا حکم
آزادی اظہار رائے لا محدود نہیں، پی ٹی ایم پر پابندی کی درخواست پر سماعت کے دوران عدالت کے ریمارکس
ایف آئی میں کہا گیا ہے کہ منظور پشتین نے حکومت وقت کے خلاف بیانات دیئے۔ منظور پشتین نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا تھا کہ وہ 1973 کا پاکستانی آئین نہیں مانتا کیوں کہ یہ غلط ہے اور انسانی حقوق کے خلاف ہے۔ منظور پشتین نے اپنے بیان میں یہ بھی دعویٰ کیا تھا کہ آئین پنجاب کو اکثریت اور پختونوں کو اقلیت میں رکھنے کی سازش تھا۔
ایف آئی آر کے مطابق جنوری 18 کو ہونے والی اس تقریب میں منظور پشتین نے حکومت اور حکمرانوں کے خلاف نازیبا زبان استعمال کی اور لوگوں کو حکومت ختم کرانے پر اکسایا۔ منظور پشتین کے خلاف سیکشن 506 ، 153 اے ،120 بی ، 124 اے اور 123 اے کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے ہیں.
پشتون تحفظ موومنٹ کے حق میں بلاول کے بعد مریم نواز بھی بول پڑیں
ریاست مخالف مہم، پی ٹی ایم کے خلاف پاکستان کے وکلاء نے کاروائی کا مطالبہ کردیا
پی ٹی ایم کا بیانیہ نیا نہیں ،فواد چودھری
پولیس کے مطابق رات ایک بجے کے قریب تہکال کے علاقے شاہین کالونی میں ایک مکان پر چھاپہ مارا گیا جہاں سے منظور پشتین کو گرفتار کیا گیا ہے۔منظور کے ہمراہ مزید چار سے پانچ افراد ہیں جنھیں کرایہ داری قانون پر عمل درآمد نہ کرنے کے جرم میں حراست میں لیا گیا ہے۔
پی ٹی ایم پاکستان کا نعرہ لگائے تو….وزیر داخلہ کی پی ٹی ایم کو بڑی پیشکش