مقبوضہ کشمیر،کمانڈر نائیکو کی شہادت کے بعد بھارتی فوج کی فائرنگ سے 25 کشمیری زخمی

مقبوضہ کشمیر،کمانڈر نائیکو کی شہادت کے بعد بھارتی فوج کی فائرنگ سے 25 کشمیری زخمی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پلوامہ میں بھارتی کی فائرنگ میں 2 درجن سے زائد کشمیری زخمی ہو گئے

جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں اونتی پورہ کے بیگی پورہ علاقے کے قریب کشمیر مظاہرین کی بڑی تعداد کو منتشر کرنے کے لئے بھارتی فوج نے گولیوں اور چھروں کی فائرنگ کی جس سے کم سے کم 25 افراد زخمی ہوگئے۔

مودی سرکار نے مقبوضہ کشمیر میں نجی آپریٹرز کی موبائل ٹیلیفون سروس اور موبائل انٹرنیٹ سروس کو بھی معطل کردیا ہے ۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق حزب المجاہدین کے کمانڈر ریاض نائیکو کی شہادت کی خبر پھیلتے ہی بڑی تعداد میں لوگ سڑکوں پر آگئے اور احتجاج شروع کردیا۔

مقبوضہ کشمیر کے کئی ملحقہ دیہات سے اور بھی بہت سے لوگ بیگ پورہ پہنچے اور نعرے بازی کی اور گارڈن کے کنارے میں پولیس اور نیم فوجی دستہ سی آر پی ایف پر پتھرا ؤ کرنا شروع کردیا۔

جس کے بعد قابض بھارتی فوج نے نہتے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے گولیوں اور چھروں کا استعمال کیا، بھارتی فوج کی جانب سے فائرنگ سے 25 کشمیری زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کے لئے پلوامہ کے مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا

مقبوضہ کشمیر، ریاض نائیکو کے ہمراہ حریت رہنما کے بیٹے کو بھی بھارتی فوج نے کیا شہید

بھارتی جارحیت خطے کے امن وسلامتی کوتباہ کرسکتی ہے، وزیراعظم کا دنیا کو انتباہ

کشمیریوں کے ساتھ کھڑے تھے ،ہیں اور رہیں گے، پاک فوج کا کشمیریوں‌ کو پیغام

‏اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق باتیں پروپیگنڈا ہے. ڈی جی آئی ایس پی آر

یہ سوچ بھی کیسے سکتے ہیں کہ کشمیر پر کسی قسم کی کوئی ڈیل ہوئی، ڈی جی آئی ایس پی آر

مغربی اور مشرقی سرحد پر فوج مستعد ،قوم کا دفاع ہر صورت کریں گے، ترجمان پاک فوج

میڈیکل سپرنٹنڈنٹ آف ڈسٹرکٹ اسپتال پلوامہ ڈاکٹر میر مشتاق کا کہنا ہے کہ 16 زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ ان میں سے چار کو گولی کے زخم تھے ان سب کو خصوصی علاج کے لئے سری نگر کے ایس ایم ایچ ایس اسپتال منتقل کردیا گیا ہے

 

فیس بک کی بھارت نوازی،ریاض نائیکو کی تصاویر شیئر کرنے پر آئی ڈیز بند

Comments are closed.