ادارہ شماریات نے مردم شماری کی حتمی تاریخ میں چوتھی بار توسیع کردی۔
ادارہ شماریات کے مطابق مردم شماری کی حتمی تاریخ 5 دن بڑھاکر30 اپریل کردی گئی ہے۔ ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ بعض اضلاع میں گروتھ ریٹ اورڈیٹا کی تصدیق کے باعث توسیع کی جارہی ہے، بعض بڑے شہروں میں آبادی میں کمی یا کم اضافہ دیکھا گیا ہے، کراچی وسطی، جنوبی، غربی، شرقی، ملیر، کیماڑی اور اورنگی میں آبادی میں کمی دیکھی گئی۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
برطانوی وزیرداخلہ کا پاکستانیوں کو جنسی زیادتی کا مجرم کہنا حقیقت کے خلاف ہے،برٹش جج
جماعت اسلامی سےمذاکرات،عمران خان کی ہدایات پر پی ٹی آئی کی تین رکنی کمیٹی قائم
بھارتی مسلمان رکن اسمبلی کوبھائی سمیت پولیس حراست میں ٹی وی کیمروں کے سامنے گولیاں ماردی گئیں
ادارہ شماریات نے بتایا کہ لاہور، راولپنڈی، اسلام آباد، حیدرآباد، کوئٹہ میں بھی آبادی میں کمی یا کم اضافہ دیکھا گیا، گوجرانوالا، سیالکوٹ، جہلم، گجرات، اٹک اوع پشاورمیں ڈیٹا کی تصدیق کا عمل جاری ہے۔ ادارہ شماریات کے مطابق پشاور، ڈی آئی خان، ایبٹ آباد اورٹانک میں ڈیٹا کی تصدیق کے باعث تاریخ میں توسیع کی جارہی ہے۔ خیال رہے کہ مردم شماری میں پہلے 10 اپریل، دوسری بار15، تیسری بار20 اپریل تک توسیع کر دی گئی.