مردان: دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہیڈ کانسٹیبل کی نمازجنازہ ادا

0
56
مردان: دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہیڈ کانسٹیبل کی نمازجنازہ ادا

خیبرپختون خوا کے ضلع مردان میں گزشتہ رات فائرنگ سےشہیدہونےوالےہیڈ کانسٹیبل کی نمازجنازہ اداکردی گئی-

باغی ٹی وی : تفصیالت کے مطابق مردان میں گزشتہ رات ہیڈ کانسٹیبل اسرارخان دہشت گردوں کی فائرنگ سےشہیدہوگیاتھا جن کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ہے-

پولیس ذرائع کے مطابق ہیڈ کانسٹیبل کی نمازجنازہ میں ڈی پی اوسمیت پولیس کےاعلیٰ افسروں نےشرکت کی-

پولیس کے مطابق گزشتہ رات ہیڈ کانسٹیبل اسرارخان دہشت گردوں کی فائرنگ سےشہیدہوگیاتھا-

پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ میں2پولیس اہلکارزخمی،ایک دہشت گرد ہلاک ہواتھا-

واضح رہے کہ مردان میں گشت کے دوران نامعلوم افراد نے پولیس موبائل پر اندھا دھند فائرنگ کی، تھی جس کے نتیجے میں تین پولیس اہلکار اور ایک راہ گیر بچی زخمی ہوئی۔

موبائل میں موجود دیگر اہلکاروں نے جوابی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک حملہ آور بھی مارا گیا تھا واقعے کے بعد پولیس نے مقام کو سیل کر کے شواہد بھی اکھٹے کیے فائرنگ کے بعد جائے وقوعہ پر ایمبولینس طلب کر کے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹرز نے ایک اہلکار کی شہادت کی تصدیق کی تھی-

ڈاکٹرز نے دیگر زخمی ہونے والے دو اہلکاروں اور بچی کو اسپتال میں داخل کر کے علاج شروع کردیا۔ رپورٹ کے مطابق اہلکاروں اور بچی کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

پولیس نے حملہ آور کی لاش کو بھی قبضے میں لے کر ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کیا۔ واقعے کے بعد پولیس کی مزید نفری کو طلب کر کے حملہ آور اور ساتھیوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن کیا جارہا ہے۔

Leave a reply