مریم نواز کی سیاست نے عمران نیازی حکومت کو سہارا دیا
پیپلزپارٹی اور اے این پی کے بغیر پی ڈی ایم کا وجود سوالیہ نشان ہے، شازیہ مری نے کہا ہے کہ مریم نواز کو اصولی اور اخلاقی طور پی ڈی ایم کا نام استعمال نہیں کرنا چاہیے ۔
شازیہ مری نے کہا ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے قومی اسمبلی میں عمران خان کو شکست دی ، مریم نواز کی سیاست نے عمران نیازی حکومت کو سہارا دیا.
پی ڈی ایم کو مسلم لیگ ن اپنی ذیلی تنظیم تصور کیا ، پیپلزپارٹی موجودہ نالائق حکومت کو من مانی کرنے نہیں دیگی۔
واضح رہے کہ قومی اسمبلی میں عمران نیازی اکثریت کھو چکے ہیں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کو تعاون کی پیشکش کی ہے.
شازیہ مری نے مزید کہا ہے کہ امید ہے نیازی حکومت کو گرانے کیلئے مسلم لیگ ن کے صدر ہمارا ساتھ دینگے ۔