مارکیز میں شادی پر پابندی کے خلاف درخواست،عدالت ڈپٹی اٹارنی جنرل پر برہم،کیا کہا؟

0
47
islamabad high court

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں مارکیز میں شادی پر پابندی کے خلاف درخواست پرسماعت ہوئی

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی اپنی ذمہ داری نہیں ہے، لوگوں کی زندگیوں کا سوال ہے، یہ اموات کورونا سے نہیں، ذمہ داری نہ نبھانے سے ہوئیں،

دوران سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہرمن اللہ ڈپٹی اٹارنی جنرل پر برہم ہو گئے، کہا 300 مارکیز آپ بند کر دیتے ہیں ،اپنی چھوڑ دیتے ہیں ،عدالت نے استفسار کیا کہ این سی او سی سے بھی نمائندہ طلب کیا تھا، وہ کہاں ہے؟ اٹارنی جنرل پاکستان آرہے ہیں، وہ خود بھی این سی او سی کے ممبر ہیں،اٹارنی جنرل پاکستان کو آنے دیں ان سے پوچھ لیتے ہیں،

کورونا میں اضافے کی وجہ سے ہالزمیں شادی پرپابندی کا حکم نامہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا گیا تھا،اسلام آبادمارکی ایسوسی ایشن کی جانب سےاسلام آبادہائی کورٹ میں درخواست دائرکی گئی تھی، درخواست میں کہا گیا تھا کہ کورونا کے بڑھنے کا جوازبنا کر20 نومبرسے شادی ہال پرپابندی لگائی گئی ہے ،انڈورہال میں شادی پرپابندی کےنوٹیفکیشن کاکوئی قانونی جوازنہیں،6نومبرکانوٹیفکیشن بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے ،عدالت ہال میں شادی پرپابندی کے نوٹیفکیشن کو کالعدم قراردے،

پاکستان میں کرونا کی دوسری لہر جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا کے 2208 نئے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ 37 اموات ہوئی ہیں

این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 63 ہزار 380 ہوگئی ہے جبکہ اموات کی مجموعی 7 ہزار 230 ہو گئی یے،پاکستان میں کورونا وائرس کے 3 لاکھ 25 ہزار 788 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔

کرونا ویکسین کا راز ہیکرز کی جانب سے چوری کرنے کی کوشش ناکام

کرونا پھیلاؤ روکنے کے لئے این سی او سی کا عوام سے مدد لینے کا فیصلہ

کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

کرونا ویکسین کی تیاری کے لئے امریکہ مسلمان سائنسدانوں کا محتاج

این سی او سی کے مطابق ملک کے 15 شہروں میں کورونا وباتیزی سے پھیل رہی ہے۔ پاکستان میں اسی فیصد کورونا کیسز گیارہ بڑے شہروں سے رپورٹ ہوئے,

پاکستان میں مثبت کیسز کی شرح میں 3 فیصد سے زائد اضافہ ہوا، اکتوبر کے پہلے ہفتے میں مثبت کیسز کی شرح 1.6 فیصد تھی، نومبر میں مثبت کیسز کی شرح 5 فیصد تک پہنچ گئی

معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر بتدریج شروع ہو چکی ہے۔ دوسری لہر سے نمٹنے کے لیے ایس اوپیز پر سختی سےعمل کرنا ہو گا۔ احتیاطی تدابیر پرعمل پیرا ہو کر ہم کورونا کی دوسری لہرسے نمٹ سکتے ہیں

Leave a reply