معروف مذہبی سکالر عامر لیاقت اپنے ہی لیڈر کا مذاق اڑانے لگے

0
67

عامر لیاقت اپنے ہی لیڈر کا مذاق اڑانے لگے پاکستان کے معروف مذہبی سکالرعامر لیاقت نے وزیراعظم عمران خان کے غریبوں کو دئیے گئے ریلیف پیکیج کا مذاق اڑانا شروع کردیا

باغی ٹی وی : معروف مذہبی سکالرعامر لیاقت نے وزیراعظم عمران خان کے غریبوں کو دئیے گئے ریلیف پیکیج کا مذاق اڑانا شروع کردیا حرا اور مانی سے ویڈیو چیٹ کرتے ہوئے عامر لیاقت نے کہا کہ میں ابھی ابھی راشن تقسیم کرکے آیا ہوں

مذہبی سکالر نے مزاحیہ انداز میں کہا وزیراعظم عمران خان نے 3000 روپے دئیے ہیں ماشاء اللہ اتنی زیادہ رقم دی ہے کہ آپ اس سے اپنے بچوں کی کفالت کرسکتے ہیں اوروں کی مدد کرسکتے ہیں اگر آپ چاہیں تو 3000 روپے میں دوسرے گھروں میں راشن ڈلوا سکتے ہیں

عامر لیاقت مذاق اڑاتے ہوئے مزید کہا کہ اتنے زیادہ پیسے دئیے ہیں وزیراعظم نے انہیں سنبھال کررکھیں اس میں بہت برکت ہوگی کئی بچیوں کا جہیز بن جائے گا اسکو سنبھال کر خرچ کریں

عامر لیاقت اور انکی اہلیہ وزیراعظم عمران خان کے ریلیف پیکیج کا مذاق اڑاکر خود بھی ہنستے رہے اور حرا اور مانی بھی قہقہے لگاتے اور انجوائے کرتے رہے

واضح رہے کہ گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے ریلیف پیکیج کا اعلان کیا تھا جس کے تحت مزدور طبقہ لوگوں کو 3000 روپے فی کس دئیے جائیں گے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 روپے کمی شرح سود میں 2 فیصد کمی اور 300 سے کم یونٹ خرچ کرنیوالوں کو 3 قسطوں میں بل ادا کرنے کی سہولت دی گئی تھی

علاوہ ازیں 100 ارب روپے ایکسپورٹرز کو ٹیکس ریفنڈ کرنے کا بھی اعلان کیا تھا اور سمال میڈیم انڈسٹری اور زراعت کے لئے بھی 100 ارب روپے رکھے گئے

Leave a reply