مریم نواز اپنی مرحوم دادی کی وفات پربھی سیاست سے بازنہ آئیں

لاہور:مریم نواز اپنی مرحوم دادی کی وفات پربھی سیاست سے بازنہ آئیں ،اطلاعات کے مطابق میاں نوازشریف کی والدہ محترمہ کی وفات کو مریم نواز نے سیاسی کارڈ کے طوراستعمال کرنا شروع کردیا ،مریم نے ایسی بات کہہ دی کہ سننے والے بھی غصے میں آگئے

ذرائع کے مطابق مریم نواز کے اس کردار پرجہاں عام پاکستانی سیخ پا ہے وہاں ان کی اپنی پارٹی کے لوگ بھی اس فعل پرسخت غصے میں ہیں

 

 

ذرائع کے مطابق مریم نواز نے اس موقع پر جو ٹویٹ کی ہے وہ بھی قابل غورہے وہ کہتی ہیں‌ کہ !

کسی حکومتی شخص میں اتنی انسانیت نہیں تھی کہ مجھ تک دادی کی وفات کی اطلاع پہنچا دیتے۔

مریم نوازآگے چل کرکہتی ہیں کہ !

میں نے میاں صاحب کو درخواست کی ہے کہ بالکل واپس نا آئیں۔ یہ ظالم اور انتقام میں اندھےلوگ ہیں جن سے کسی بھی قسم کی انسانیت کی توقع نہیں۔

یاد رہے کہ آج مریم نوازکو اپنی دادی بیگم شمیم کی وفات کی خبرسننے کے باوجود جلسہ سے واپس آنے سے انکارکرتے ہوئے کہا کہ ٹھیک ہے کہ "میری دادی وفات پاچکی ہیں لیکن پشاورکے جلسے میں آخرتک بیٹھنا زیادہ ضروری ہے

Comments are closed.