مریم نواز اپنی ٹیم سے خوش، دی شاباش، عظمیٰ بخاری کی کارکردگی کو بھی سراہا

عوام کے حقوق کے سلسلے میں اللہ تعالیٰ اور قوم کو جوابدہ ہوں۔وزیراعلیٰ پنجاب
0
170
maryam

وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا

صوبے بھر میں عید الاضحی اور دیگر انتظامی امور کے حوالے سے مجموعی پرفارمنس کا جائزہ لیا گیا،وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے عید پر عمدہ کارکردگی پر ڈپٹی کمشنرز اور ان کی ٹیموں کو سراہا اور کہا کہ دل سے اپنی پوری ٹیم سے خوش ہوں اور دل سے شاباش دیتی ہوں۔اسی جوش و جذبے سے عوام کی خدمت کا سفر جاری رہنا چاہیے۔ کمشنرز،ڈپٹی کمشنرز اور اے سی ہفتے میں ایک دن عوام کے لئے مخصوص کریں۔ہسپتالوں اور سکولوں کے باقاعدگی سے وزٹ کریں، بلڈنگ ، بجلی وائرنگ اور دیگر امور کے بارے میں رپورٹ لی جائے۔ ہر ڈسٹرکٹ میں عید کی طرح مانیٹرنگ کے لئے مستقل کنڑول روم ہونا چاہیے۔وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ زاہد بخاری، صوبائی وزیر بلدیات ذیشان رفیق کی کارکردگی کو بھی سراہا،وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے انچارج سی ایم کمپلینٹ سیل شعیب مرزا اور معاون خصوصی ذیشان ملک کو بھی شاباش دی

ایک وزیر اعلیٰ نے حسرت سے کہا کہ کاش ہماری بیوروکریسی اور ایڈمنسٹریشن پنجاب کی طرح ہوجائے۔مریم نواز
وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا تھا کہ میڈیا، عوامی نمائندوں اور عوام کی طرف سے عید کی صفائی پر مثبت رد عمل کا مظاہرہ کیا گیا۔ قائد محمد نوازشریف نے خود وزٹ کرکے انتظامات کا جائزہ لیا اور سراہا۔ وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی تعریف ہمارے لئے اعزازکے مترادف ہے۔عید پرصفائی کا جو معیار قائم کیا گیا اسے ہر صورت قائم رکھنا ہوگا۔ شہروں، قصبات اور دیہات میں صفائی کے انتظامات صرف تسلی بخش ہی نہیں بلکہ بہترین تھے۔ آلائشیں اٹھانے کے بعد پہلی مرتبہ سڑکیں دھوکر سپرے کیا گیا اور عرق گلاب ملا پانی سے چھڑکاؤ کیا گیا۔ انتظامیہ اور اہلکاروں نے اپنے فرائض تندہی سے سرانجام دیئے اور ڈیوٹی کے ساتھ پورا انصاف کیا۔بسوں کے کرایہ کم کرانے کے لئے ڈپٹی کمشنرز اور ان کی ٹیم نے خوب کام کیا۔فیول پرائس کم ہونے پر کرایوں میں کمی کا ریلیف عوام کو ملنا چاہیے تھا۔محرم الحرام، فلڈ اورممکنہ بارشوں کے پیش نظرپیشگی انتظامات کیے جائیں۔عام آدمی کو بنیادی اشیاء خوردنوش کی سستے داموں فراہمی کے لئے پائیدار میکانزم بنایا جائے۔ایک وزیر اعلیٰ نے حسرت سے کہا کہ کاش ہماری بیوروکریسی اور ایڈمنسٹریشن پنجاب کی طرح ہوجائے۔ کسی کے ساتھ سختی سے پیش نہیں آنا چاہتی،سختی کروں تو دل پر بوجھ ہوتا ہے۔عوام کے حقوق کے سلسلے میں اللہ تعالیٰ اور قوم کو جوابدہ ہوں۔ عوام کا مفاد اور سہولت ہر امر پر مقدم ہے۔

صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ زاہد بخاری، صوبائی وزیر بلدیات ذیشان رفیق، معاون خصوصی ذیشان ملک، ایم پی اے ثانیہ عاشق، چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان، ایڈیشنل آئی جی، سیکرٹریز، پرنسپل سیکرٹری ساجد ظفر ڈال اور دیگر بھی موجود تھے،تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے,

بھارتی فوجی افسران اور سائنسدان عورتوں کے "رسیا” نکلے

چڑیل پکی مخبری لے آئی، بابر ناکام ترین کپتان

محافظ بنے قاتل،سیکورٹی گارڈ سب سے بڑا خطرہ،حکومت اپنی مستی میں

شاہد خاقان عباسی کچھ بڑا کریں گے؟ن لیگ کی آخری حکومت

جبری مشقت بارے آگاہی،انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کی لاہور میں میڈیا ورکشاپ

بہت ہو گیا،طوائفوں کی ٹیم، محسن نقوی ایک اور عہدے کے‌خواہشمند

قومی اسمبلی،غیر قانونی بھرتیوں پر سپیکر کا بڑا ایکشن،دباؤ قبول کرنے سے انکار

سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

حاجرہ خان کی کتاب کا صفحہ سوشل میڈیا پر وائرل،انتہائی شرمناک الزام

جمخانہ کلب میں مبینہ زیادتی،عظمیٰ تو پرانی کھلاڑی نکلی،کب سے کر رہی ہے "دھندہ”

شیر خوار بچوں کے ساتھ جنسی عمل کی ترغیب دینے والی خاتون یوٹیوبر ضمانت پر رہا

مردانہ طاقت کی دوا بیچنے والے یوٹیوبر کی نوکری کے بہانے لڑکی سے زیادتی

پاکستان کی جانب سے دوستی کا پیغام اور مودی کی شرانگیزیاں

پاکستان کرکٹ مزید زبوں حالی کا شکار،بابر ہی کپتان رہے،لابی سرگرم

Leave a reply