شکریہ مریم نواز:آپ نے نوازشریف کا خط جاری کرکے نوازشریف کے جھوٹ کی قلعی کھول دی
لاہور:مریم نواز نے نوازشریف کا خط جاری کرکے نوازشریف کے جھوٹ کی قلعی کھول دی ،اطلاعات کے مطابق مریم نواز نے نوازشریف کا خط جاری کرکے نوازشریف کے جھوٹ کی قلعی کھول دی اوریہ ثابت کردیا کہ جھوٹ جھوٹ ہی ہوتا ہے ،
ذرائع کے مطابق اکتوبر2019 میں جب نیب نے نوازشریف کے خلاف چوہدری شوگرملزکیس میں وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کے بعد گیارہ تاریخ کوگرفتارکیا تو اس وقت میڈیا پرنوازشریف اور ن لیگ کی طرف سے یہی تاثرباربار دیا گیا کہ نیب نے بغیراطلاع کے نوازشریف کے گھرپرچھاپہ مارا ہے
ذرائع کے مطابق دوسری طرف نیب نے اس بات کی وضاحت کی کہ نوازشریف کو پہلے اطلاع کردی تھی ، جبکہ ن لیگ کی طرف سے مسلسل یہ پراپیگنڈہ کیا گیا کہ نوازشریف کوگرفتاری کی اطلاع نہیں دی گئی جو کہ سراسرایک غیرقانونی عمل ہے
میرے لئے ہر دن ہی #FathersDay ہے مگر آج کے دن اس چھوٹے سے خط سے بڑا کوئی tribute نہیں۔ کہ ایک انتقام سے دوسرے انتقام کی طرف جاتے ہوئے بھی باپ کو اپنی ذات کی نہیں, دوسری کال کوٹھڑی میں پڑی بیٹی کی فکر ہے۔
ایسے والد پر قربان کرنے کے لئے ایک زندگی بہت کم ہے! pic.twitter.com/YGL7pgmfYM— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) June 21, 2020
ذرائع کے مطابق اس جھوٹ کی قلعی اس وقت کھلی جب کرپشن کیس میں گرفتارنوازشریف کی بیٹی مریم نواز نے آج سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپرایک خط شیئر کیا ہےاورکہا کہ یہ خط میاں نوازشریف نے مجھے لکھا تھا
جہاں تک تعلق ہے اس خط کا تو میں یہ واضح لکھا ہےکہ نوازشریف اپنی بیٹی مریم نواز کے بتاتے ہیں کہ آج یعنی گیارہ اکتوبردوہزارانیس کو ایک تحریر لکھتے ہیں اوراس میں یہ لکھتے ہیں کہ آج مجھے نیب چوہدری شوگرملز کیس میں گرفتارکرنے کے لیے آرہی ہے
اس خط کے آنے کے بعد سوشل میڈیا پراس وقت ایک بحث چھڑگئی ہےکہ اس وقت نوازشریف کے بیانیے کو میڈیا کی بھرپورحمایت حاصل تھی اور تمام میڈا بھی ن لیگ کے اس موقف کی حمایت کررہا تھا کہ نیب نے سابق وزیراعظم کے ساتھ اچھا سلوک نہیں کیا اوربغیراطلاع کے گرفتارلیا ہے لیکن شکریہ مریم نواز کا جس نے اپنے والد محترم کے اس بیانیے کو جھوٹ ثابت کردکھایا