مریم نواز جلد روانہ ہوں گی لندن
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز جلد لندن روانہ ہو جائیں گی
ویزہ ملتے ہی مریم نواز لندن روانہ ہوں گی،مریم نواز چار سال بعد والد سے ملاقات کے لیے لندن جائیں گی،ویزہ ملتے ہی مریم نواز لندن روانگی کی تاریخ کا اعلان ہو گا،نواز شریف جب علاج کے لئے لندن گئے تھے تب مریم جیل میں تھیں اور انہیں ضمانت پر رہائی ملی ہوئی تھی، بعد ازاں مریم نواز کا پاسپورٹ عدالت نے اپنے پاس رکھ لیا تھا،مریم نواز نے ماضی میں پاسپورٹ واپسی کی درخواست دائر کی تھی جو مسترد کر دی گئی تھی،
مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست منظور کر لی گئی ہے. لاہور ہائیکورٹ نے مریم نواز کو پاسپورٹ واپس کرنے کا حکم دے دیا ہے. اب مریم نواز جلد لندن کے لئے روانہ ہوں گی جہاں وہ اپنے والد نواز شریف سے ایک طویل عرصے بعد ملاقات کریں گی ،مریم نواز کو نیب نے گرفتار کیا تھا، ایون فیلڈ ریفرنس میں پہلے وہ بری ہو چکی ہیں. نواز شریف کے لندن جاتے وقت مریم نواز جیل میں تھیں اور ضمانت پر رہا ہوئی تھیں، مریم کی رہائی کے بعد نیب نے کبھی بھی انکی ضمانت منسوخی کی درخواست دائر نہیں کی تھی. آج نیب نے عدالت میں کہا کہ مریم کے خلاف کوئی تحقیقات نہیں ہو رہیں ،
قبل ازیں ن لیگی رہنما مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ میرا پاسپورٹ مجھے واپس کر دیا گیا ہے الحمدُللّہ،مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ پاسپورٹ اس کیس میں تین سال ضبط رہا جو کیس میرے خلاف کبھی بنا ہی نہیں؟ میرے جلسوں کے خوف سے فتنہ نے مجھے”تفتیش” کے لیے تین ماہ نیب میں حبسِ بے جاہ اور کوٹ لکھپت جیل میں ڈیتھ سیل میں رکھا مگر کیس آج تک فائل نہیں ہوا ،مریم نواز نے ایک اور ٹویٹ میں مزید کہا کہ فتنہ کی ظلم اور انتقام پر مبنی سیاست کو مٹنا ہی تھا ایک دن کیونکہ یہ قدرت کا اصول ہے مگر یہ فارن ایجنٹ آج بھی جھوٹ بولنے اور جعل سازی سے باز نہیں آیا۔ مکافاتِ عمل اور اس کا عبرت ناک انجام اس کے تعاقب میں ہے انشاءاللّہ۔
ایک اور ٹویٹ میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ مجھے کوئی افسوس نہیں۔ اللّہ نے بہت ہمت دی انتقام اور ناانصافیوں کا سامنا کرنے کی۔ اللّہ نے مجھے جھکنے نہیں دیا۔ مجھے ظالموں کا شکریہ ادا کرنا ہے کہ انجانے میں میری ایسی ٹریننگ کر گئے کہ میں خود بھی چاہتی تو نہیں کر سکتی تھی۔ یہ سب اللّہ ربّ العزت کے کام ہیں۔
وفاقی حکومت نے تیسری مرتبہ توشہ خانہ تحائف کیس میں مہلت مانگ لی
پیسہ حقداروں تک پہنچنا چاہئے، حکومت نے یہ کام نہ کیا تو توہین عدالت لگے گی، سپریم کورٹ
ماسک سمگلنگ کے الزامات، ڈاکٹر ظفر مرزا خود میدان میں آ گئے ،بڑا اعلان کر دیا








