مریم نواز جمہوریت پربھاشن دینے کی بجائے بتائیں یہ "کام” کیسے کیا؟ شبلی فراز

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے گلگت بلتستان الیکشن کو شفاف قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ن لیگ نے پہلے ہی دھاندلی کا راگ الاپنا شروع کر دیا تھا، ان کا ہمیشہ سے بیانیہ رہا کہ الیکشن وہی درست ہیں جس میں انہیں کامیابی ملے۔

وفاقی وزیر اطلاعات و سینیٹر شبلی فراز کا کہنا تھا کہ الیکشن ہارنے والے ایک ماہ سے لوگوں کے اعصاب پر سوار تھے، جی بی کے عوام نے نواز شریف کے بیانیے کو مسترد کر دیا، جی بی کے عوام جمہوری ذہن رکھتےہیں، گلگت بلتستان کے عوام نے پی ڈی ایم کے بیانیے کو کوڑے میں پھینک دیا۔

شبلی فراز کا مزید کہنا تھا گلگت بلتستان کے عوام نے روشن مستقبل کو ووٹ دیا، اپوزیشن کہتی تھی کہ موجودہ الیکشن ریفرنڈم ہوگا، 2 جماعتوں نے زبانی جمع خرچ کیا، اس کا نتیجہ انہیں مل گیا، الیکشن وہ ٹھیک ہوتے ہیں جس میں ن لیگ جیت جائے، جی بی میں شفاف اور غیرجانبدارانہ الیکشن ہوئے، 2018 میں بھی ان کا یہی کہنا تھا کہ دھاندلی ہوئی، عملی طور پر کچھ نہ کیا، شاہد خاقان اپنے حلقے میں ہار گئے وہ ٹھیک نہیں تھا، لاہور میں جیتے وہ ٹھیک تھا۔

وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان پر مقدمہ چلانا سیاسی انتقامی کارروائی تھی، جی بی الیکشن میں پی ٹی آئی کے امیدواروں کو شکست بھی ہوئی ہے، دھاندلی ہوتی تو تحریک انصاف 14 سے 15 سیٹیں لے لیتی، جو الیکشن یہ جیت جائیں وہ ٹھیک ہوتے ہیں، ان سارے کریمنلز کے پیچھے جائیں گے، ایف آئی اے اور اینٹی کرپشن ان کے پیچھے جائے گی۔

شبلی فراز کا مزید کہنا تھا کہ جب تک ایماندار اور کرمنل میں فرق نہیں ہوگا ملک آگے نہیں بڑھ سکتا، یہ ہمیں کہتے ہیں کہ تمہیں دیکھ لیں گے میں کہتا ہوں ہم تمہیں دیکھ لیں گے، یہ سیاسی بیانیہ لے کر اداروں کے پیچھے پڑ گئے، مریم نواز جمہوریت پربھاشن دینے کے بجائے بتائیں کہ ایون فیلڈز اپارٹمنٹ کیسے بنائے،نیب یا کورٹس ہمارے ہاتھ میں نہیں ہیں،سینیٹ الیکشنز شو آف ہینڈ سے کرائیں گے،اگر ان کا جمہوری ذہن ہوتا تو یہ سیاست کو کاروبار کا ذریعہ نہ سمجھتے،ہمارے طریقہ حکومت میں عیاشیاں نہیں ہورہیں،

شبلی فراز کا مزید کہنا تھا کہ اگر دھاندلی ہوئی ہوتی تو پاکستان تحریک انصاف 14 سے 15 سیٹیں لے لیتی، 2018 الیکشنز پر اپوزیشن نے نہ کوئی جدوجہد کی نہ دھاندلی کا احتجاج کیا،قانون کی حکمرانی ہمارا سب سے پہلا ہدف ہے،ن لیگ نے عمران خان کےخلاف سیاسی انتقامی کارروائی کی، عمران خان نے سارے ثبوت عدالت میں پیش کیے

گلگت بلتستان، غیر حتمی نتائج،بلے پر ٹھپہ چل گیا، بلاول و مریم کی جلسے لیکن ووٹ نہ مل سکے,باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گلگت بلتستان الیکشن میں بلے پر ٹھپہ چل گیا، تحریک انصاف نے 9 سیٹیں جیت کر میدان مار لیا۔

23نشستوں کے غیرحتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدوار7،پیپلزپارٹی نے 4نشستیں حاصل کیں ۔ مسلم لیگ ن 2 سیٹیں حاصل کر سکی ، پی ٹی آئی کی اتحادی ایم ڈبلیوایم ایک نشست پرکامیاب ہو سکی۔

گلگت بلتستان الیکشن،مولانا فضل الرحمان بھی میدان میں آ گئے،بڑا اعلان کر دیا

گلگت بلتستان، غیر حتمی نتائج،بلے پر ٹھپہ چل گیا، باقی جماعتوں‌ کو کتنی سیٹیں ملیں؟

گلگت الیکشن میں تحریک انصاف کی کامیابی، وفاقی وزراء نے اپوزیشن کو کھری کھری سنا دیں

گلگت الیکشن،سادہ اکثریت بھی حاصل نہ کرنا شرمناک شکست ہے،مریم برس پڑیں

شاہد خاقان عباسی نے گلگت الیکشن میں دھاندلی کے الزامات عائد کر دیئے

ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے سابق وزرائے اعلی ٰحافظ حفیظ الرحمن اور مہدی شاہ بھی الیکشن ہار گئے ہیں ، تحریک انصاف کی گلگت بلتستان میں حکومت بنانے کے لئے پوزیشن مضبوط ہو گئی ہے ۔آزاد امیدوار جو کامیاب ہوئے ہیں ان میں سے اکثریت تحریک انصاف کی حمایت یافتہ ہے.

ووٹ چوری ہوا، بلاول، پی پی کا ریٹرننگ افسرکے دفتر کے باہر دھرنا جاری

Shares: