مریم نواز کے شوہر کیپٹن ر صفدر کے لئے ایک اور مشکل

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے خلاف اشتعال انگیز تقریر کرنے کے الزامات میں چالان سیشن عدالت لاہور میں جمع کروا دیا گیا۔

مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کے شوہر کپٹین ر صفدر کے خلاف کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، قومی اداروں کے خلاف اشتعال انگیز تقاریر کرنے اور دھمکیاں دینے کے معاملے پر کپٹین ر صفدر کے خلاف چالان سیشن عدالت پراسیکیوشن برانچ میں جمع کروا دیا گیا ہے۔

چالان میں کہا گیا ہے کہ کیپٹن ر صفدر نے مریم نواز کی پیشی کے موقع پر کارکنوں کو اشتعال دلوایا اور کارکنوں کو احتساب عدالت میں توڑ پھوڑ کرنے کا کہا۔ کیپٹن صفدر نے مقدمہ میں ضمانت کے دوران بھی اشتعال انگیز تقریر کی جو سوشل میڈیا پر وائرل بھی ہوئی۔

اسلام پورہ پولیس کی جانب سے کپیٹن ر صفدر کے خلاف جمع کروائے گئے چالان کا پراسیکیوشن کی تین رکنی کمیٹی چالان کا جائزہ لے گی۔ چالان کو اسکروٹنی کے بعد سیشن جج کے روبرو پیش کیا جائے گا۔

لیگی رہنما اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد پر الزام ہے کہ نواز شریف کی صحت کی خرابی پر اشتعال انگیز تقریر کی اور لوگوں کو بھڑکاتے رہے جس پر انہیں حراست میں لیا گیا ہے،سیشن عدالت نے اُنہیں ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔عدالت نے اُنہیں 2 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکےجمع کرانے کا بھی حکم دیا تھا۔

شہباز شریف کو وزارت عظمیٰ کی پیشکش……..ملکی سیاست میں کھلبلی مچ گئی

جیل جا کر بڑے بڑے سیدھے ہو جاتے ہیں، مریم نواز بھی جیل جا کر”شریف” بن گئیں

مریم نواز کی تاریخ پیدائش کیا ہے؟ عدالت نے پوچھا تو مریم نے کیا جواب دیا؟

نواز کی ضمانت، ہسپتال میں مریم نواز کو کس نے دیا بوسہ؟

مریم نواز اور کیپٹن ر صفدر میں ہونے لگی ہے جلد جدائی،خبر سے کھلبلی مچ گئی

مریم نواز ایک بار پھر "امید” سے، کیپٹن ر صفدرخوشی سے نہال

واضح رہے کہ لاہور پولیس نے محمد صفدر کو راوی ٹول پلازہ سے گرفتار کیا تھا اور ان کے خلاف تھانہ اسلام پورہ میں 16 ایم پی او کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔گرفتاری کے اگلے روز جب انہیں عدالت میں پیش کیا گیا تو پولیس نے ان پر مزید دو مقدمات درج کرلیے تھے۔

Shares: