مریم نواز کا فیض حمید کے کورٹ مارشل کا مطالبہ

0
39
maryam nawaz

مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کے کور ٹ مارشل کا مطالبہ کیا ہے

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک انٹرویو میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ فیض حمید نے 4 سال عمران حکومت کی حمایت کرکے ملک تباہ کرنے میں کردار ادا کیا اور 2 سال (ن) لیگ کی حکومت گرانے میں کردار ادا کیا غیر آئینی کردار پر فیض حمید کو نشانِ عبرت بنانا چاہیے اوران کا کورٹ مارشل ہونا چاہیے فیض حمید حاضر سروس تھے تو وہ ان کے خلاف عدالت گئی تھیں ان کے خلاف عدالت میں ثبوت کے ساتھ درخواست جمع کرائی فیض حمید اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج شوکت عزیز صدیقی کے گھر گئے شوکت صدیقی سے کہا کہ نوازشریف اور مریم نواز کو سزا دینا ہے ضمانت نہیں

معلوم نہیں عمران خان کی ٹانگ خراب ہے یا دماغ،اسحاق ڈار پھٹ پڑے
میاں نے پستول تو بیوی نے اٹھائی کلاشنکوف،براہ راست فائرنگ،دونوں کی موت
صحافیوں کے حقوق،مجوزہ قانون سازی کا ڈرافٹ تیار کرنے کیلئے پانچ رکنی کمیٹی تشکیل
آج کی نسل سیکھی سکھائی ہے سینئرز کو ان سے سیکھنا چاہیے ڈاکٹر یونس بٹ

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ پرویز الٰہی آڈیو میں جج کا نام لے کر کہہ رہے ہیں کہ اس کے سامنے ہمارا کیس لگوادو پرویز الٰہی کہہ رہے ہیں کہ وہ گھر آنا چاہتے ہیں اس سے ظاہر ہوتا ہے مراسم بہت پرانے اور مضبوط ہیں، اس واقعہ سے سازش کا بھانڈہ پھوٹا، جو لوگ نا واقف تھے ان کے سامنے سب واضح ہوگیا

Leave a reply