وزیراعلیٰ پنجاب میاں چنوں پہنچ گئی،ارشد ندیم کو 10 کروڑ کا چیک،گاڑی کی چابی دی

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کوچ سلمان اقبال بٹ کو بھی پچاس لاکھ روپے کا چیک دیا
0
318
maryam

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز میاں چنوں پہنچ گئیں

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستان کے قومی ہیرو ارشد ندیم سے ملاقات کی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب ہیلی کاپٹر پر میاں چنوں گئیں، اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ارشد ندیم کو 10 کروڑ اور ایک گاڑی تحفے میں دینے دینے کا اعلان کر دیا، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے میاں چنوں میں سٹیڈیم بنانے کا اعلان بھی کر دیا .

ارشد ندیم نے قوم کو بے مثال خوشی سے ہمکنار کیا۔مریم نواز
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف خودمیاں چنوں کی نواحی گاؤں میں اولمپیئن ارشد ندیم کے گھر پہنچ گئیں،101 پندرہ ایل میں وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی آمد پر اولمپیئن ارشد ندیم اور اہل خانہ نے پر خلوص استقبال کیا،وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ارشد ندیم کی والدہ محترمہ رضیہ پروین کو گلے لگا لیا اور مبارکباد پیش کی،وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ارشد ندیم کی والدہ کو اپنے ساتھ بٹھایا اور کافی دیر باتیں کرتی رہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے گھر کے اندر خود جاکر ارشد ندیم کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور مبارکباد دی،وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے اہل خانہ کے ساتھ تصاویر اور سیلفیاں بنوائیں،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اولمپیئن ارشد ندیم کو 10- کروڑ روپے کا چیک پیش کیا،وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ارشد ندیم کو ہنڈا سوک کا ر'” پی اے کے 92.97″کی چابی پیش کی،وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کوچ سلمان اقبال بٹ کو بھی پچاس لاکھ روپے کا چیک دیا،وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ارشد ندیم کے کوچ اور استاد کو بھی شاباش دی،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ ارشد ندیم نے قوم کو بے مثال خوشی سے ہمکنار کیا۔اولمپین ارشد ندیم اور انکے والدین نے وزیر اعلی کی آمد کو عزت افزائی قرار دیا

سینیئر منسٹر مریم اورنگزیب ، وزیر کھیل فیصل ایوب کھوکھر , معاون خصوصی ذیشان ملک ایم پی اے ثانیہ عاشق، عامر حیات ہراج، پیر اسلم بودلہ ،چیف سیکرٹری ، اے سی ایس ساوتھ , اے آئی جی ساوتھ،سیکرٹری سپورٹس، کمشنر ، آر پی او ، ڈپٹی کمشنر ، اور دیگر بھی موجود تھے.

گولڈ میڈل جیت کر پاکستان کے قومی ہیر و ارشد ندیم لاہور پہنچ گئے،شاندار استقبال

واضح رہے کہ ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس میں پاکستان کو 40 سال بعد گولڈ میڈل جتوایا ہے، یہ انفرادی مقابلوں میں پاکستان کا پہلا گولڈ میڈل بھی ہے ،ارشد ندیم کی اس تاریخی کامیابی پر پوری قوم جشن منا رہی ہے، اور ان کی محنت، عزم اور لگن کی بدولت پاکستان نے ایک بار پھر عالمی سطح پر اپنا لوہا منوایا ہے۔ ارشد ندیم نے نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر کے کھیلوں کے شائقین کے دلوں میں اپنی جگہ بنالی ہے۔ارشد ندیم کی اس شاندار کامیابی نے پوری قوم کو خوشی سے سرشار کر دیا ہے، اور ان کے اس کارنامے کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ان کی محنت، عزم اور لگن نے انہیں اولمپکس کے سب سے بڑے اسٹیج پر نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا کے سامنے سرخرو کیا ہے۔

چینی سفیر کی جانب سے ارشد ندیم کو مبارکباد

اللہ کی مدد،ارشد ندیم نے تاریخ رقم کر دی،سارے ریکارڈ توڑ دیئے

مولانا فضل الرحمان کی ارشد ندیم کو گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد

جنرل (ر ) عارف حسن عہدے پر ہوتے تو آج ہم جشن نہ منا رہے ہوتے،مبشر لقمان

ارشد ندیم نے اپنی محنت سے اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتا۔بلاول

ارشدندیم کو قومی اسمبلی میں‌خراج تحسین ،سحر کامران نے کی قرارداد پیش

سینیٹ اجلاس میں ارشد ندیم کو مدعو کرنے کا فیصلہ

ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جیتا وہ بھی میرا بیٹا ہے،بھارتی جیولین تھرور نیرج چوپڑا کی والدہ

گولڈ میڈل پاکستانی قوم کے نام کرتا ہوں، ارشد ندیم

بیٹے کو گلے لگانے کیلئے بے چین ہوں،والدہ ارشد ندیم

افواج پاکستان کے سربراہان کی ارشد ندیم کو گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد

پیرس اولمپکس: ارشد ندیم نے پاکستان کو 40 سال بعد اولمپک گولڈ مڈل جتوا دیا

کرکٹر بننا تھالیکن عدم سہولت کی وجہ سے کرکٹ چھوڑی،ارشد ندیم

کوشش ہے کہ نیرج چوپڑا سے دوستی طویل عرصے تک چلتی رہے،ارشد ندیم

Leave a reply