وزیراعلیٰ مریم نواز نے ارکان اسمبلی کی تجاویز،سفارشات پرمختلف منصوبوں کی منظوری دیدی

0
94

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے راولپنڈی ڈویژن کے ارکان پنجاب اسمبلی کی ملاقات کی ہے ارکان اسمبلی کی رمضان نگہبان پیکج کی کامیابی پر وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کو مبارکباد دی ارکان اسمبلی نے ستھرا پنجاب اوردیگرپراجیکٹس پر وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا شکریہ ادا کیا ارکان اسمبلی نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف ہماری توقعات سے بڑھ کر تیزرفتاری سے بڑھ کر کام کررہی ہیں۔ اور کہا وزیراعلیٰ مریم نوازشریف جس تیزرفتاری سے کام کررہی ہیں لگتا ہے سپیڈ کے ریکارڈ ٹوٹ جائیں گے۔ارکا ن اسمبلی نے مزید کہا کہ لوگوں کو آپ سے بہت امیدیں ہیں، آپ ہماری توقعات سے زیادہ کام کر رہی ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ارکان اسمبلی کی تجاویز اورسفارشات کو خود نوٹ کیا اورعملدر آمد کے احکامات جاری کر دئے، وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا صوبے بھر میں ڈسٹرکٹ کونسل ڈسپنسریوں کی بحالی کا جائزہ لینے کی ہدایت جاری کئے، اسکے علاوہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہولی فیملی ہسپتال کا ڈویلپمنٹ ورک تیزی سے مکمل کرنے کی ہدایت جاری کی ، وزیر اعلیٰ پنجاب کی مری اور روات کے زیر تعمیر ہسپتالوں کو فوری مکمل کرنے کی ہدایت، جبکہ کوٹلی ستیاں کو سیاحتی مقام بنانے کے لئے تجاویز کا جائزہ لیا جائے گا۔ کلرکہار،چکوال اوردیگر علاقوں میں سیاحت کے فر وغ کیلئے جامع پراجیکٹ لائیں گے۔مریم نوازشریف نے کہا کہ ٹیکسلا میں گراؤنڈ بنانے کیلئے ضروری اقدامات کیے جائیں۔اور راولپنڈی ڈویژن میں پینے کے پانی کی فراہمی کیلئے چھوٹے ڈیم کا پراجیکٹ شروع کیا جائے گا۔


اسکے علاوہ دیہات اوردوردراز علاقوں میں ہیلتھ کی سہولتیں فراہم کرنے کیلئے موبائل ہسپتال اورکلینک آن ویل پراجیکٹ جلد شروع ہوگا۔ مریم نوازشریف نے ہدایت کی کہ صوبہ بھر کے دیہی اوربنیادی مراکز صحت کو6ماہ کے اندر ری ویمپ کیا جائے گا۔ اور پنجاب بھر میں ٰ600روڈ کی تعمیر ومرمت،5ایکسپریس وے اور3موٹر ویز بنائیں گے۔ صوبہ بھر میں 100فیصد فری ادویات اورہم ڈلیوری جلد شروع کردی جائے گی۔مریم نواز نے کہا کہ مری میں سٹیٹ آف دی آرٹ ہسپتال بنا رہے ہیں۔اور
پنجاب کے تمام اضلاع سیف سٹی، آئندہ 3 ماہ میں 18 شہر میں سیف سٹی پراجیکٹس شروع ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ 36اضلاع میں سالڈ ویسٹ کولیکشن کا جامع نظام لارہے ہیں۔ آج تک ویسٹ مینجمنٹ کا کوئی نظام ہی نہیں تھا، دیہات میں کبھی صفائی ہی نہیں ہوئی۔ تاہم چندماہ میں سروے کرکے پنجاب کی تمام آبادی کا ڈیٹا حاصل کی جائے گا، جس سے مستحق افراد کی نشاندہی آسان ہو گی۔ مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب بھر میں 42لاکھ سے زیادہ رمضان نگہبان پیکیج تقسیم ہوچکے ہیں،30ارب کا پیکیج دیا۔ اراکین نے متعلقہ اضلاع میں سرکاری ہسپتالوں میں صحت کے مسائل اور سکولوں میں سائنس ٹیچرز کی کمی سے آگاہ کیا۔ اسکے علاوہ وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ آسان قسطوں پر ایک لاکھ گھر کم آمدن والے افراد کو دیں گے۔ پنجاب میں سکھ ٹورازم کا بہت سکوپ ہے، کام شروع کر دیا ہے۔مریم نواز شریف
پنجاب میں ٹورازم سائیٹس کو ڈویلپمنٹ کرنے کا لانگ ٹرم اور میڈیم ٹرم پلان ہے۔ اس دوران ایم پی اے چودھری شیر علی خان، ملک اعتبار خان، محمد بلال یامین، راجہ صغیر احمد، شوکت راجہ، چودھری نعیم اعجاز، عمران الیاس چوہدری، ملک محسن ایوب خان، ملک افتخار احمد، ملک منصور افسر، ضیاء اللہ شاہ، عبدالحنیف، سلطان حیدر علی خان، تنویر اسلم ملک، شہریار ملک ملاقات کی ، صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ زاہد بخاری، ایم پی اے ثانیہ عاشق، معاون خصوصی ذیشان ملک نے بھی شرکت کی.

Leave a reply