مریم نواز سے شوہر کی ملاقات، دیا بڑا حکم ،کہا یہ کام کرو

0
34

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز سے جیل میں جمعرات کو ملاقات کا دن تھا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مریم نواز سے کوٹ لکھپت جیل میں انکے شوہر کیپٹن ر صفدر نے ملاقات کی، کیپٹن ر صفدر مریم نواز کے لئے گھر سے کھانا بھی لے کر گئے تھے، میاں بیوی کی ملاقات دو گھنٹے تک جاری رہی، ملاقات میں ن لیگ پر مقدمات اور مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کے حوالہ سے گفتگو کی گئی

ذرائع کے مطابق مریم نواز نے اپنے والد نواز شریف کے بیانئے کی تائید کی اور کہا کہ مسلم لیگ ن کو آزادی مارچ میں شرکت کرنی چاہئے، اسی صورت میں پارٹی قائم رہ سکتی ہے اور کارکنان کو پارٹی کے ساتھ جوڑے رکھنے کا اس سے اچھا موقع کوئی نہیں، آزادی مارچ کامیاب ہوا تو اس میں مسلم لیگ ن کا بھی حصہ ہو گا.

مریم نواز سے جیل میں ملاقات کا دن مقرر، کون ملاقات کرسکے گا؟ حکام نے بتا دیا

ذرائع کے مطابق کیپٹن ر صفدر کو مریم نواز نے ٹاسک دیا کہ وہ کارکنان کے ساتھ رابطے میں رہیں اور ہر جمعرات کو مجھے آ کر رپورٹ دیں کہ کہیں کارکنان میں پریشانی تو نہیں. اگر کارکنان سے رابطہ کٹ گیا تو پھر دیگر جماعتوں کو موقع ملے گا.

مریم نواز نے درخواست میں عدالت سے استدعا کی کہ چودھری شوگر ملز و دیگر کیسز کے فیصلے تک ضمانت پر رہائی دی جائے، لاہور ہائی کورٹ کا دو رکنی بینچ مریم نواز کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کرے گا.

مریم نواز اب کھائیں گی جیل کا کھانا، گھر کا کھانا ہوا بند

نواز شریف چوتھی اور پانچویں بار بھی وزیراعظم بنیں گے، داماد کی پیشنگوئی

احتساب عدالت، مریم نواز کے وکیل کے دلائل جاری، کہا مریم نواز کے کمرہ سے تعفن اٹھتا ہے

عدالت نے نیب کی استدعا مسترد کرتے ہوئے مریم نواز کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دیا تو مریم نواز نے عدالت سے استدعا کی کہ مجھے کوٹ لکھپت جیل بھیجا جائے، کیمپ جیل میں خواتین کے لئے جگہ نہیں ہے .مریم نواز کی درخواست پہ عدالت نے مریم نواز کو کوٹ لکھپت جیل منتقل کر دیا.

واضح رہے کہ کوٹ لکپھت جیل میں مریم نواز کے والد نواز شریف بھی العزیزیہ ریفرنس کیس میں سات برس قید کی سزا کاٹ رہے ہیں، حمزہ شہباز بھی کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں

Leave a reply