باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے نجی ٹی وی کے صحافی احتشام کیانی کی گرفتاری کا نوٹس لے لیا

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے پولیس حکام کو عدالت میں فوری طلب کر لیا،ہائیکورٹ ایسوسی ایشن نے عدالت میں کہا کہ صحافی کو چیف جسٹس کے کہنے پر گرفتار کیا گیا، جس پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے کہا کہ ایسا کوئی حکم ہماری طرف سے نہیں دیا گیا ،

ایس پی نے عدالت میں کہا کہ متعلقہ شخص نے راستہ روک رکھا تھا اور اپنی شناخت بھی ظاہر نہیں کی،متعلقہ شخص کو تفتیش کے لیے رکھا گیا ہے، عدالت نے کہا کہ اظہار رائے کی آزادی پر قدغن لگا کر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا،

اسلام آباد ہائیکورٹ نے صحافی احتشام کیانی کو فوری رہا کرنے کا حکم دے دیا، پولیس کا کہنا تھا کہ صحافی سے کوئی اسلحہ برآمد نہیں ہوا، ایک چینل نے غلط خبر چلائی،

واضح رہے کہ مریم نواز کی پیشی کے موقع پر کوریج کے لئیے آئے 24 نیوز کے رپورٹر احتشام کیانی کو پولیس نے کوریج سے منع کیا ، اصرار پر تھانہ رمنا منتقل کر دیا تھا

نیب کی نواز شریف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کی مخالفت،عدالت نے بڑا حکم دے دیا

نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کیوں نہیں کی؟ راجہ بشارت نے کیا اہم انکشاف

مریم نواز اور کیپٹن ر صفدر میں ہونے لگی ہے جلد جدائی،خبر سے کھلبلی مچ گئی

مریم نواز ایک بار پھر "امید” سے، کیپٹن ر صفدرخوشی سے نہال

مریم نواز عدالت پہنچ گئی، بہارہ کہو میں کارکنان نے کیا استقبال

عدالت پہنچنے پر مریم نواز نے کارکنان کے لئے جاری کیا حکم،ن لیگی رہنماؤں کو روک دیا گیا

میری ضد ہو گی کہ نواز شریف یہ کام کریں، مریم نواز کی غیر رسمی گفتگو

نواز شریف ضمانت پر نہیں، وکیل کا عدالت میں اعتراف،ہمیں سزا معطلی سے متعلق بتائیں، عدالت

نواز شریف کے لندن ڈاکٹر کی رپورٹ باغی ٹی وی نے حاصل کر لی

نواز شریف کو سرنڈر کرنا ہو گا، اگر ایسا نہ کیا تو پھر…عدالت کے اہم ریمارکس

مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کی سزا کے خلاف اپیل پر آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت ہو گی, مریم نواز عدالت میں پیش ہوں گی، مریم نواز مری سے عدالت پیشی کے لئے روانہ ہو چکی ہیں،اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں

بہارہ کہو میں مریم نواز کی آمد کا انتظار کیا جا رہا ہے،کارکنان پھولوں کی پتیاں لیکر استقبال کے انتظار میں ہیں،مریم نواز کی بہارہ کہو آمد، ٹریفک کو مری سے آنے والی ٹریفک کے لئے بند کردیا ،آنے والی ٹریفک کو مری جانے والی سڑک پر موڑ دیا گیا

Shares: