مساج سینٹر میں کام کرنیوالے کرنے لگے گھناؤنا دھندہ، پولیس کے ہتھے چڑھ گئے
مساج سینٹر میں کام کرنیوالے کرنے لگے گھناؤنا دھندہ، پولیس کے ہتھے چڑھ گئے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف پولیس کی کاروائیاں جاری ہیں
کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ہیئر کٹنگ سیلون کے نائی اور سیکیورٹی گارڈز کو گرفتار کر کے لوٹے ہوئے موبائل ،۔ پرس اور دیگر سامان سمیت برآمد کر لیا،ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کی ہدایات پر فوکل پرسن ایس ایس پی سی آئی اے عارف اسلم راؤ نے اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف کارروائی کے لئے انسپکٹر شبیر خان کو ہدایت دی جس پر سی آئی اے پارٹی انچارج اختر علی نے ایک ایسے گروہ کے متعلق انفارمیشن حاصل کی جو کراچی میں عرصہ دراز سے مسلح ڈکیتیوں کی وارداتیں کر رہا تھا اور اب سے پہلے پکڑا بھی نہیں گیا تھا
پولیس نے ہیئر کٹنگ سیلون ، مساج سینٹر اور فیشل کر کے لوگوں کے چہرے صاف کرنے والے ان ڈاکوؤں کے 3 رکنی گروہ کو گرفتار کر لیا ۔ جو حجام ہیں، اور اب لوگوں کی جیبیں صاف کر رہے تھے ۔اس گروہ کا سرغنہ بھی طارق روڈ پر سیکیورٹی گارڈز کی نوکری کرتا ہے ،گرفتار ملزمان میں گینگ لیڈر عابد حسین کورائی ہے جبکہ دیگر ڈاکوؤں میں حجام محمد یونس کورائی اور حجام حوت خان بگٹی عرف محبوب عرف سلیمان شامل ہیں ۔ملزمان نے دوران تفتیش 8/10 وارداتوں کا اعتراف کیا ہے ،جبکہ 2 حجام محسن سندھی اور رستم نائی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں جن کی تلاش میں پولیس چھاپے مار رہی ہے ۔یہ ملزمان طارق روڈ پر واقع ہیئر کٹنگ سیلون پر پلاننگ کرتے تھے ،اس گروہ نے اب تک فیروز آباد ۔ ہل پارک ۔ لال کوٹھی ۔ کلفٹن ۔ بوٹ بیسن ۔ ڈیفنس اور شاہراہِ فیصل پر متعدد وارداتوں کا اعتراف کرلیا ہے ۔تفتیشی افسر اختر علی ملزمان سے مزید پوچھ گچھ کر رہے ہیں ۔ اور مفرور دونوں نائیوں کی تلاش میں چھاپے جاری ہیں ،گروہ کے سرغنہ کی بیوی کے پاس بھی تین چار چھیننے ہوئے موبائل فون رکھے ہیں جو گھر سے فرار ہو گئی ہے ۔ جسکی تلاش میں پولیس چھاپے مار رہی ہے ۔
سوشل میڈیا کے ذریعے لاہور میں لڑکیاں سپلائی کرنے والے ملزمان گرفتار
دوسری شادی کیوں کی؟ پہلی بیوی نے خود کشی کر لی
منشیات فروش خاتون پولیس کے ساتھ کیسے چھپن چھپاؤ کر رہی؟
نشہ آور چیز کھلا کر لڑکی سے زبردستی زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار
امیرلڑکے سے شادی کا انکار کیا تو گھر میں بند کر دیا گیا،25 سالہ لڑکی کی تحفظ کی اپیل
نو سالہ بچے سے زیادتی کرنیوالا پولیس اہلکار،خاتون سے زیادتی کرنیوالا گرفتار