مشرق وسطیٰ کی صورتحال، پاکستان سے کیا امید تھی؟ راجہ ظفر الحق نے کیا کہہ دیا؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے سینیٹر راجہ ظفر الحق نے سینیٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر چین،ترکی، ایران اور ملائیشیا نے پاکستان کی حمایت کی،افسوس ہے کہ دنیا کو بڑی جنگ سے بچانے والا میکنیزم کمزور ہوگیا ہے ، او آئی سی کوئی کردار ادا کرنے کے قابل نہیں رہی،مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ کوئی کردار ادا نہیں کرسکی،پاکستان کچھ کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہے،

راجہ ظفر الحق نے مزید کہا کہ اسرائیل،جرمنی اوربرطانیہ نے امریکی اقدام کی حمایت کی،کسی کو جرات نہیں ہوئی کہ بڑی طاقتوں سے تحفظات کا اظہار کرتے،ایران میں سوگ کی فضا ہے،امید mxrqتھی کہ پاکستان امریکہ سے کہتا مزید سخت اقدامات اٹھانے سے گریز کریں،پاکستان کو واضح طور پر اپنا موقف پیش کرناچاہیے،

قبل ازیں شاہ محمود قریشی نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ پاکستان کسی کشیدگی کا حصہ نہیں بنےگا،ہم قیام امن کیلئے کردار ادا کر سکتے ہیں،ہماری آگ بھڑکانے کی پالیسی تھی نہ ہے،پاکستان کے ایران کے ساتھ تاریخی تعلقات ہیں،ایسے ممالک بھی ہیں جن میں 40لاکھ سے زائد پاکستانی مقیم ہیں، سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کا تحفظ بھی ہماری ذمہ داری ہے، صورتحال کو مسلسل مانیٹر کررہے ہیں ،3500اضافی امریکی فوجی کویت بھیجے گئےہیں، پاکستان کے تمام مسلم ممالک کے ساتھ بہترتعلقات ہیں،پاکستان کی سرزمین کسی کےخلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے،خطے کے ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات برقرار رکھیں گے

واضح رہے کہ بغداد ایئر پورٹ پر امریکی فضائی حملے میں ایرانی جنرل سمیت 9 افراد ہلاک ہو گئے، فضائی حملے میں ہلاک جنرل قاسم سلیمانی القدس فورس کے سربراہ تھے، عراقی میڈیا کا کہنا ہے کہ دیگر ہلاک شدگان میں ایران نواز ملیشیا الحشد الشعبی کا رہنما بھی شامل ہے۔

بغداد میں امریکی حملے پر ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جنرل سلیمانی پر حملہ عالمی دہشت گردی ہے، امریکا کو اس حرکت کے نتائج بھگتنا ہوں گے۔ ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے اس حملے کو عالمی دہشت گردی قرار دیا ہے۔ ایران نے انتقام لینے کا اعلان کیا ہے، عراق نے بھی امریکا کی فوج کے انخلا کی قرار داد منظور کر لی ہے جس پر امریکہ نے عراق کو بھی دھمکی دی ہے، پاکستان نے خطے میں امن کے لئے بات چیت سے معاملہ حل کرنے کا کہا ہے، دیگر ممالک نے بھی بات چیت پر زور دیا ہے،

امریکی حملے میں ایران کے قاسم سلیمانی،عراقی ملیشیا کے کمانڈر جاں بحق، ایران نے دیا امریکہ کو سخت ردعمل

قاسم سلیمانی کو ٹرمپ کی ہدایت پر مارا گیا، پینٹا گون، ٹرمپ نے کیا کہا؟

ایرانی جنرل کو مارنے کے بعد امریکہ نے دی شہریوں کو اہم ہدایات

جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت، امریکہ نے خطے کا امن داؤ پر لگا دیا، ایسا کس نے کہا؟

ایرانی جنرل پر امریکی حملہ، چین بھی میدان میں آ گیا، بڑا مطالبہ کر دیا

تیسری عالمی جنگ، امریکا کے خطرناک ترین عزائم، سابق امریکی وزیر خارجہ کے انٹرویو نے تہلکہ مچا دیا

مشرق وسطیٰ جنگ کی طرف، ہائی پروفائل قتل کا امکان،سعودی عرب پر بھی حملہ ہو سکتا ہے، قریشی

امریکا کے ایرانی جنرل قاسم سلیمانی پر حملے میں ہلاکت کے بعد مشرق وسطیٰ کے حالات کشیدہ ہیں، ایران نے انتقام لینے کی دھمکی دی ہے، امریکی صدر ٹرمپ بھی دھمکی آمیز بیانات دے رہے ہیں، امریکی وزیر خارجہ نے پاکستان اور سعودی عرب سے رابطہ کیا ہے، چین ،پاکستان نے دونوں ممالک کو پرامن رہنے کی اپیل کی ہے اور بات چیت سے معاملہ حل کرنے کا کہا ہے،اسرائیل بھی ہائی الرٹ ہے، امریکا نے چوبیس گھنٹے میں بغداد پر دوسرا حملہ بھی کیا ہے

مشرق وسطیٰ کی صورتحال، پاکستان کس کا ساتھ دے گا؟ وزیر خارجہ نے کیا اہم اعلان

Shares: