مشرق وسطیٰ کی تباہی ٹرمپ کا خواب کیوں؟کون کونسے ممالک ٹوٹنے والے ہیں،اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ ٹرمپ اور پومپو ایک امریکی الیکشن کے لئے مڈل ایسٹ میں آگ لگانے کے لئے گریز نہیں کر رہے،

مبشر لقمان آفیشیل یوٹیوب چینل پر اینکر مریم خان نے سوال کیا کہ بحرین نے اسرائیل سے تعلقات کی بحالی کے امریکی دباؤ کو مسترد کر دیا ہے یہ ایف 35 ڈیل کی ناکامی کی وجہ ہو سکتی ہے جس پر مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ یہ ڈیل کی ناکامی نہیں ہے، امریکہ نے وہ بیچنے ہیں اور وہ خؤد منوائے گا، عرب ممالک کے اپنے خطرات ہیں وہاں‌ لبرل فیصلوں کو کچھ لوگ قبول نہیں کرتے،

میں نے وزیراعظم سے جب بھی یہ بات کی انہوں نے ناراضگی کا اظہار کیا،مبشر لقمان

ٹرمپ بضد، محمد بن سلمان سخت پریشان،سعودی عرب کا بڑا اعلان، اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

شاہ محمود قریشی چین کیوں گئے؟ مبشر لقمان نے سب بتا دیا

چین سے شاندار خبریں،تمام پروٹوکول ٹوٹ گئے،تاریخی معاہدے تیار، اندر کی کہانی، مبشر لقمان کی زبانی

سرد جنگ کا خوفناک کھیل،پاکستان اہم ،امریکی پریشان ،ایران تگڑا اوراسرائیل میدان میں ، اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

پاکستان نے کمال کر دیا، دنیا بھر کے سائنسدان پریشان، سنیے اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ میں آپ یا عمران خان، شہباز شریف، آصف زرداری ہم سب فلسطین کی بات کرتے ہیں، جس طرح کشمیر میں ہمارے ہاں لوگوں کے رشتے دار ہیں جس طرح ہم اور آپ بات کرتے ہیں اس سے بھی سخت طریقے سے وہ فلسطین بارے بات کرتے ہیں، اس سب کو خراب کرنے کا ذمہ دار ٹرمپ اور پومپو کی ٹویٹس ہیں، ایک امریکی الیکشن کے لئے مڈل ایسٹ میں آگ لگانے کے لئے گریز نہیں کر رہے، بحرین فیصلہ کر بھی لے یا نہ بھی کرے انکو اتنا وقت دیں کہ وہ اہنے لوگوں کو اعتماد میں لیں، پھر کوئی بات کریں، آپ انکی حساسیت کا خیال نہیں رکھ رہے، صبح اٹھ کر ایک ٹویٹ کر دیتے ہیں،

مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ دور بیٹھ کر مسائل کا پتہ نہیں، آپ کا اسلحہ بکنا چاہئے اور تیل کی بھی اب آپ کو ضرورت نہیں، بس آپ یہ چاہتے ہیں کہ اس خطے میں آپ کی صرف حاکمیت ہو، میرا خیال ہے کہ ٹرمپ اور پومپو نے کافی ڈیمج کیا مڈل ایسٹ کی پیس کاز کو، اور کل مائیک پومپو نے ایک اور حرکت کر دی ہے جس کا انکو ابھی نقصان ہوا ہے، ری پنلکن کنونشن میں شرکت کی، اس سے لگتا ہے کہ آفیشیل لوگ سیاست میں مداخلت کر رہے ہیں جو انکے آفیشیل ایکٹ کے خلاف ہے اب دیکھتے ہیں کہ امریکی سینیٹ اور سپریم کورٹ پومپو کے خلاف کیا کرتا ہے،پومپو کے لئے گھر کے اندر سے بری خبریں آنے والی ہیں

بڑا کارنامہ ، سندھ حکومت نے کراچی ڈیم بنا دیا، مبشر لقمان برس پڑے

Shares: