مسیحی برادری کو چرچوں میں عبادت کی دی اجازت،کونسے دن؟ فیاض چوہان نے بتا دیا

0
30

مسیحی برادری کو چرچوں میں عبادت کی دی اجازت،کونسے دن؟ فیاض چوہان نے بتا دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے مسیحی برادری کو چرچوں میں اتوار کی عبادات کی اجازت دے دی ہے۔

فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ سنڈے چرچ سروس کے دوران مروجہ حکومتی ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔

فیاض الحسن چوہان کا مزید کہنا تھا کہ انٹر سٹی ٹرانسپورٹ کو کرایوں میں بیس فیصد کمی کے ساتھ کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ بزدار حکومت نے پاور لومز اور اس سے منسلک کچھ انڈسٹریز کو بھی کام کرنے کی اجازت دی ہے۔ حکومتی ایس او پیز کے تحت شاپنگ مالز کھولنے کا اصولی فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ دیگر شعبوں میں آٹو موبائل انڈسٹری، موبائل فونز اور اس سے منسلک دیگر شعبوں کو بھی کھولنے کی اجازت دی گئی ہے۔

فیاض الحسن چوہان کا مزید کہنا تھا کہ یہ تمام فیصلے کابینہ کمیٹی برائے انسدادِ کرونا کے اجلاس میں کیے گئے ہیں۔ اجلاس کی قیادت وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کی۔ اجلاس میں وزیرِ قانون، وزیرِ اطلاعات، وزیرِ خزانہ اور وزیرِ صنعت و تجارت نے شرکت کی۔ لاک ڈاؤن میں نرمی کا فیصلہ عوام کو ریلیف دینے کے پیشِ نظر کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ کرونا لاک ڈاؤن کی وجہ سے پنجاب سمیت ملک بھر میں ٹرانسپورٹ سروس بند کر دی گئی تھی، ٹرانسپورٹر کی جانب سے ایس او پیز پر عملدرآمد کی یقین دہانی پر ٹرانسپورٹ سروس وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بحال کریں گے،

پنجاب میں مکمل لاک ڈاؤن کا نوٹفکیشن جاری، کب تک ہو گا مکمل لاک ڈاؤن؟

وزیراعلیٰ پنجاب نے زرتاج گل کے ہمراہ ڈیرہ غازیخان میں کیا اہم منصوبوں کا افتتاح

بڑی خبر آ گئی، آصف زرداری زندہ ہیں یا نہیں؟ سنئے حقیقت مبشر لقمان کی زبانی

پی آئی اے کے لئے سنہری موقع،دنیا کی بڑی ایئر لائن تباہی کے دہانے پر، سنیے مبشر لقمان کی زبانی

بڑی خوشخبری، رمضان گناہوں کے ساتھ ساتھ وبا سے بھی ڈھال ،کیسے؟ سنیے مبشر لقمان کی زبانی

وزیراعلیٰ پنجاب کو رپورٹ پیش کی گئی تھی کہ ٹرانسپورٹ کی بندش کے باعث عام آدمی کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے ،اسے مہنگے داموں پرائیویٹ ٹرانسپورٹ استعمال کرنا پڑ رہی ہے اس لئے پبلک ٹرانسپورٹ کھولنے کی اجازت دی جائے جس کے بعد پبلک ٹرانسپورٹ کو شہر کے اندر اورایک شہر سے دوسرے شہر کے لیے اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیاہے

Leave a reply