مسجدالحرام میں تکمیل قرآن کا روح پروراجتماع،شاہ سلمان سمیت 20 لاکھ سے زائد افراد کی شرکت

0
88

مکۃ المکرمہ : مسجد الحرام میں رمضان المبارک کی انتیسویں شب تکمیل قرآن کے روح پروراجتماع میں 20 لاکھ سے زائد افراد نے شرکت کی۔

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق حرمین شریفین کے امورکی نگراں وزارت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مسجد الحرام میں ختم قرآن اوردعا میں سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان سمیت 20 لاکھ سے زائد افراد نے شرکت کی۔
https://twitter.com/hsharifain/status/1520115263210876929?s=20&t=j1hfL-JAO6UbuVQq85tj3w
دوسری جانب سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے آج شہریوں سے شوال کا چاند دیکھنے کی اپیل کی ہے جبکہ نماز عید کی ادائیگی کے لئے اجازت نامے کی شرط بھی ختم کردی گئی ہے۔

سعودی وزات حج اور عمرہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مسجد الحرام اورمسجد نبوی ﷺ میں نماز عید کے لئے پیشگی اجازت کی شرط ختم کردی گئی ہےعیدالفطر کی نماز کے لئے کسی اجازت نامے کی ضرورت نہیں ہوگی تاہم عمرے کی ادائیگی کے لئے ایپلیکیشن کے ذریعے پرمٹ حاصل کرنا لازمی ہوگا۔

وفاقی مذہبی امور نے حج 2022 کے لیے درخواستوں کی وصولی کا اعلان کردیا ہے جو یکم سے 13 مئی تک 50 ہزار پیشگی رقم کی ادائیگی کے ساتھ دی جا سکیں گی۔

دوسری جانب وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور نے اسلام آباد میں حج پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ابھی تک حج اخراجات کی تفصیلات فراہم نہیں گئیں تاہم ان میں اضافہ متوقع ہے اور 7 سے 10 لاکھ روپے تک اخراجات ہوسکتے ہیں کورونا وبا کی وجہ سے زندگی کے تمام شعبے متاثرہوئے، وہیں حج کو بھی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑا۔اب جبکہ وبائی مرض سے کافی حد تک نجات مل چکی ہے اس لیے سعودی حکومت نے بین الاقوامی سطح پر حج کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔ جس میں پاکستانیوں کا کوٹہ 81 ہزار 132 ہے۔

مسجدالحرام کی صفائی کیلئے اسمارٹ روبوٹس بھی عملے میں شامل

وفاقی وزیر نے کہا کہ حج تیاریوں کے لیے 16 مئی 2022 تک کا وقت دیا گیا ہے اس لیے وزارت مذہبی امور نے فیصلہ کیا ہے کہ عید کی چھٹیوں میں وقت کے ضیاع سے بچنے کے لیے حج درخواستیں 50 ہزار کی پیشگی رقم کے ساتھ وصول کی جائیں، یہ سلسلہ یکم مئی سے 13 مئی تک جاری رہے گا جبکہ درخواستیں آن لائن بھی جمع کروائی جا سکتی ہیں۔

یاد رہے کہ سعودی حکومت نے رواں سال 10 لاکھ عازمین کو حج کرنے کی اجازت دی ہے، جس کے مطابق پاکستان کے حصے میں 81 ہزار 132 افراد کا کوٹہ آیا ہے۔

واضح رہے کہ رواں سال سعودی حکومت کے قوانین کے مطابق 65 سال سے زائد عمر کے افراد حج ادا نہیں کرسکیں گے۔

غیر قانونی تارکین وطن کی امریکہ میں داخل ہونے کی کوشش ناکام

Leave a reply