اسرائیلی کی بمباری ،مسجد اقصیٰ کے سابق امام شہید

مسجد اقصیٰ کے سابق خطیب کی شہادت پر اسرائیل کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا
0
130
ghaza

غزہ میں اسرائیلی فوج کی بمباری سے مسجد اقصیٰ کے سابق امام شیخ یوسف شہید ہوگئے۔

باغی ٹی وی : عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے مغازی پناہ گزین کیمپ میں شیخ یوسف کے گھر کو نشانہ بنایا جس میں وہ شہید ہوگئے اسرائیلی حملے میں شیخ یوسف کے اہلخانہ زخمی بھی ہوئے ہیں68 سالہ شیخ یوسف 2005 سے 2006 تک فلسطین کے وزیر مذہبی امور بھی رہے تھے ،دوسری جانب مسجد اقصیٰ کے سابق خطیب کی شہادت پر اسرائیل کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔

دوسری جانب جبکہ اسرائیلی حملوں میں گھرے فلسطینیوں کے لیے سال 2023 نسل کشی کا سال ثابت ہوا، سال کے آخری تین ماہ کا ہر دن اور ہر لمحہ اسرائیلی بمباری اور میزائلوں کی زد میں گزرا غزہ کی فضا بارود کی بو میں ڈوبی رہی، لوگ اپنے بچوں کے زخمی جسم اٹھائے اسپتالوں میں زندگی کی تلاش میں بھاگتے نظر آئے، ماؤں کی آہوں نے عرش ہلادیا۔

یوکرین کا روس پر جوابی حملہ،14 افراد ہلاک

اسرائیلی فوج کے غزہ کے رہائشی علاقوں پر فضائی، زمینی اور بحری حملے جاری ہیں،گزشتہ 24 گھنٹوں میں 150 سے زیادہ فلسطینی شہیدکر دئیے گئے7 اکتوبر سے جاری حملوں میں فلسطینی شہدا کی تعداد 21 ہزار 800 سے بڑھ گئی ہے ان شہید ہونے والے فلسطینیوں میں بڑی تعداد فلسطینی بچوں اور فلسطینی عورتوں کی ہےفلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی حملوں میں زخمیوں کی مجموعی تعداد 56 ہزار 451 ہوگئی ہے، ان میں صحافیوں اور طبی عملے سے وابستہ لوگ شامل ہیں،مغربی کنارے میں اسرائیلی حملوں سے سال2023 میں 506 فلسطینی شہید ہوئے فلسطینی ادارہ شماریات کے مطابق 1948 میں نکبہ کے بعد سال 2023 فلسطینیوں کے لیے بدترین سال رہا، نکبہ کے بعدسال 2023 میں سب سے زیادہ فلسطینی شہید ہوئے۔

برطانیہ کی متعدد اسلامی ممالک کے شہریوں کو بغیر ویزا داخلے کی اجازت

برطانوی اخبار کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غزہ پر وحشیانہ بمباری اور ہزاروں شہادتوں کے باوجود اسرائیل کو کامیابی کے اشارے نہیں مل رہے، اسرائیل “عالمی تنہائی” کا شکار بھی ہونے لگا ہے۔

Leave a reply