کورونا وبا کے بعد پہلی بار مسجد حرام کے بیرونی صحن میں نماز کی تیاری

کورونا-وبا-کے-بعد-پہلی-بار-مسجد-حرام-کے-بیرونی-صحن-میں-نماز-کی-تیاری #Baaghi

کورونا کی وبا کے آغاز کے بعد پہلی بار مسجد حرام میں بیرونی صحن کو نماز کی ادائیگی کے لیے تیار کیا جا رہا ہے۔

باغی ٹی وی :عرب میڈیا کے مطابق حرمین شریفین کے امور کی جنرل پریذیڈنسی کے ترجمان ہانی حیدر نےواضح کیا کہ تیاری کا کام شروع ہو گیا ہے اس میں قالینوں کا رکھنا، سینیٹائزیشن اور آب زمزم کی بوتلوں کی فراہمی شامل ہے۔

ترجمان کے مطابق آب زمزم کی تقسیم کی جانے والی بوتلوں کی تعداد کو بڑھا کر 25 لاکھ تک کر دیا گیا ہے علاوہ ازیں سینیٹائزیشن کے عمل میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے۔

یو اے ای نے 5 سال کا ملٹی پل انٹری سیاحتی ویزے کا آغاز کر دیا

رپورٹ کے مطابق کورونا وبا کی صورت حال بہتر ہونے پر سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے معتمرین کی تعداد 1 لاکھ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ خانہ کعبہ میں یومیہ 60 ہزار نمازیوں کو عبادت کی اجازت دی جائے گی۔

ویکسین کا کورس مکمل کرنے والے 70 برس سے زائد عمر والوں کو بھی عمرے کی اجازت دی گئی ہے، اسی طرح 17 اور 18 سالہ مقامی نوجوان بھی ویکسین لگوانے کے بعد عمرہ کرسکیں گے۔

متحدہ عرب امارات کا بارش کے لیے ڈرونز کا استعمال

سعودی عرب کی وزارت حج نے مزید بتایا کہ حفاظتی تدابیر اور ایس او پیز کو بھی یقینی بنایا جائے گا اور صرف ویکسین شدہ افراد کو ہی مسجد الحرام میں داخل ہونے کی اجازت ہوگی معتمرین اور نمازیوں کی تعداد میں اضافے کے پیش نظر مطاف کے صحن میں 25 نئے ٹریک بنائے گئے ہیں جو عبادت گزاروں کے درمیان سماجی فاصلہ برقرار رکھنے میں مددگار ثابت ہوں گے۔

سعودی وزارت حج نے خواہش مند افراد کو ہدایت کی ہے کہ عمرہ اور نماز کی اجازت کے لیے توکلنا ایپ سے وقت لے سکتے ہیں اور صرف اجازت نامے کے حامل افراد ہی خانہ کعبہ میں نماز ادا کرسکیں گے۔

سعودی عرب کے قومی دن پر سعودی نوجوانوں کی حرکات نے شرمسار کردیا

دوسری جانب حرمین شریفین کے امور کی انتظامیہ نے مطاف میں عمر رسیدہ اور معذور افراد کے ٹریک کو علاحدہ کرنے کا منصوبہ تیار کیا ہے اس مقصد کے لیے سنہرے رنگ کی رکاوٹوں کا استعمال کیا جائے گا۔

انتظامیہ کے مطابق اس اقدام کا مقصد مطاف کے ٹریکس کو زیادہ منظم بنانا اور احتیاطی اقدامات پر عمل درامد کو یقینی بنانا ہے۔مسجد حرام میں مجمع کو منظم کرنے والی انتظامیہ کے سینئر ذمے دار انجینئر اسامہ الحجیلی کے مطابق انتظامیہ نے متعدد زمینی تحقیقی مطالعے انجام دیے جن کا مقصد مسجد حرام میں آمد و رفت کے نظام کو آسان اور منظم بنانا ہے۔

دنیا کو ایران کے جوہری پروگرام سے لاتعلق نہیں ہونا چاہیے سعودی عرب

Comments are closed.