جانئے دنیا کا سب سے بڑا دسترخوان کونسا ہے.. ؟
آئیے آج ہم کو بتاتے ہیں کہ مدینہ منورہ میں افطار کا دسترخوان کہاں اور کیسے لگتا ہے… ؟.(رپورٹ :فردوس جمال) مسجد نبوی میں رمضان کریم میں بچھایا جانے والا دنیا کا یہ سب سے بڑا دسترخوان ہے.جہاں روزانہ 2 لاکھ افراد اس دسترخوان پر افطاری کرتے ہیں.اس دسترخوان پر ہر روز 85 سے زائد ممالک کے مسلمان روزہ افطار کرتے ہیں.یہ دسترخوان چودہ سو سال سے تواتر کے ساتھ بچھایا جاتا ہے.یہ دسترخوان 16 ہزار قالینوں پر بچھایا جاتا ہے.اس دسترخوان پر 10 ہزار ملازمین کام کرتے ہیں.یومیہ افطاری کے لئے 300 ٹن زمزم 15000 کولرز میں رکھا جاتا ہے.صحن میں روزہ داروں کے لئے بطور سائبان 250 جدید چھتریاں نصب ہیں.صحن میں دسترخوان سے متصل 436 ائیر فین لگے ہوئے ہیں جو ٹھنڈک پہنچاتے ہیں.
یہ دسترخوان دو گھنٹوں میں لگایا جاتا ہے اور 5 منٹ میں نفاست کے ساتھ سمیٹا جاتا ہے.مسجد کے اندر دسترخوان کی سوغات میں زمزم
کھجور،قہوہ،چائے،دہی،دقہ وغیرہ, مسجد کے صحن میں بچھائے جانے والے دسترخوان کی سوغات مذکورہ چیزوں کے ساتھ دیگر انواع و اقسام کے کھانے،تازہ پھل اور مشروبات. یومیہ مخیر حضرات 25 لاکھ ریال اس دسترخوان کو روزہ داروں کے لئے سجانے میں لگاتے ہیں.
اس دسترخوان کو لگانے کے لئے مخیر حضرات رمضان المبارک سے پہلے ہی درخواستیں جمع کراتے ہیں.
اس دسترخوان میں لگائی جانے والی اشیاء کا معیار چیک کرنے کے لئے ٹیمیں مختص ہیں.
اللہ پاک ہر مسلمان کو پیارے رسول صلی اللہ علیہ و سلم کی مسجد میں روزہ افطار کرنا نصیب فرمائے.