نائجیریا: جامع مسجد پر ڈاکوؤں کا حملہ،ا5 افراد ہلاک متعدد زخمی

0
52

نائیجیریا کے شمال مغربی ریاست زمفرا کے علاقے رووان جیما ٹاؤن کی ایک مقامی جامع مسجد پر مسلح ڈاکوؤں کا حملہ، 15 افراد ہلاک متعدد زخمی ہوگئے-

باغی ٹی وی : برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق موٹر سائیکلوں پر سوار مسلح ڈاکوؤں نے مسجد میں گھس کر اندھادھند فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں مسجد میں موجود 15 نمازی جاں بحق ہو گئے اور کئی زخمی ہو گئے۔

شام:کشتی ڈوبنے سے 45 بچوں سمیت 76 افراد ہلاک

رپورٹ کے مطابق شہریوں کا کہنا تھا کہ واقعے کے وقت پولیس کو فوری اطلاع دی گئی تھی تاہم پولیس کی جانب سے بروقت کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔

رہائشی امیمو مصطفیٰ نے کہا کہ مسلح ڈاکو اپنی بندوقیں تھامے موٹر سائیکلوں پر آئے اور سیدھے مسجد کی طرف بڑھے اور ہم پر وقفے وقفے سے گولیاں چلانا شروع کر دیں۔

ایک اور رہائشی جس نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ یہ حملہ دوپہر تقریباً 2 بجے ہوا۔ مقامی وقت کے مطابق، کئی دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

افغانستان:کابل میں مسجدمیں نمازجمعہ کےدوران دھماکہ،فائرنگ،بڑے پیمانےپرہلاکتوں…

شہریوں نے ڈاکوؤں کو 21 ہزار ڈالر، پیٹرول اور سگریٹ دیئے گئے تھے تاکہ وہ اس شہر کو بخش دیں تاہم ڈاکوؤں نے شہر کی مسجد پر حملہ کرکے بے گناہ افراد کو قتل کر دیا اور پولیس نے کوئی کارروائی نہیں کی۔

واضح رہے کہ گزشتہ دو سال کے دوران شمال مغربی نائیجیریا کے مختلف شہروں میں ڈاکو راج نے دہشت پھیلائی ہوئی ہے اور اس دوران ہزاروں شہریوں کے اغوا برائے تاوان سمیت سینکڑوں لوگوں کو قتل کر دیا گیا۔

ان حملوں نے سیکورٹی فورسز کو پریشان کر دیا ہے نائیجیرین عسکری حکام کی جانب سے کچھ دن قبل ڈاکوؤں کے خلاف فوجی آپریشن اور بمباری کے پیش نظر شمال مغربی ریاست زمفرا سمیت دیگر 2 ریاستوں میں عوام کو جنگل سے ملحقہ علاقے خالی کرنے کا حکم بھی دیا گیا تھا۔

ایران میں احتجاج :700سے زائد مظاہرین گرفتار، فیصلہ کن طریقےسےنمٹیں گے،ایرانی صدر کی وارننگ

Leave a reply