کینیڈا میں آندھی اور طوفانی بارش،مختلف علاقوں میں ہنگامی حالت نافذ

0
106

کینیڈا کے مشرقی علاقوں میں آندھی اور طوفانی بارش کے سبب مختلف علاقوں میں ہنگامی حالت نافذ کردی گئی ہے-

باغی ٹی وی:غیرملکی میڈیا کے مطابق طوفان فی اونا سے نو وا اسکاٹیا، پرنس ایڈورڈ آئی لینڈ، نیو برنسوِک، نیو فاؤنڈ لینڈ اور کیوبیک کے میگ ڈالین آئی لینڈز متاثر ہیں۔

کینیڈا سمندری طوفان کے شدید حملے کا خطرہ

کچھ علاقوں میں آندھی کی رفتار سو کلومیٹر فی گھنٹہ تھی جس سے درخت اکھڑ گئے اور گھروں کی چھتوں اور کاروباری علاقوں میں دکانوں کو بھی نقصان پہنچا جبکہ لاکھوں گھر بجلی سے محروم ہیں۔

بعض مقامات پر لوگوں کو انخلا کی بھی ہدایت کی گئی ہے، ساحلی علاقے میں ایک خاتون کے لاپتا ہونے کی بھی تصدیق کی گئی ہے۔

اٹلانٹک کینیڈا اور جنوبی کیوبیک میں موسم مزید خراب رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

قبل ازیں امریکی طوفان مرکز نے بتایا تھا کہ سمندری طوفان فیونا کےباعث 125 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں اور جب یہ کینیڈا سے ٹکرائے گا تو شدید نوعیت کے طوفان میں تبدیل ہوجائے گا طوفان کے باعث اٹلانٹک کینیڈا اور صوبے کیوبک کے مشرقی علاقے شدید متاثر ہوں گے۔

شام:کشتی ڈوبنے سے 45 بچوں سمیت 76 افراد ہلاک

کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے سمندری طوفان فیونا کو انتہائی بری خبر قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ اس سے خطے میں خاطرخواہ اثرات پڑیں گے۔

یاد رہے کہ 2019 میں بھی ستمبر کے مہینے میں سمندری طوفان ڈورین کینیڈا کے شہر ہیلی فیکس کے ساحل سے ٹکرا گیاتھا ۔کیٹیگری 2 کی شدت والا طوفان ڈورین کینیڈا کی ساحلی پٹی پر موجود ہے جبکہ طوفان کے باعث چلنے والی ہواوں کی رفتار145 کلومیٹر فی گھنٹہ تھی

۔کینیڈا کے شہر ہیلی فیکس میں تیز ہواوں اور بارشوں کے باعث درخت جڑ سے اکھڑ گئے اوربجلی کے پول بھی گر گئےتھے ۔تیز ہوا کے باعث ایک کرین زیر تعمیر عمارت پر گرگئی،جبکہ 5 لاکھ سے زیادہ افراد بجلی کی سہولت سے محروم ہوگئےتھے ۔

Leave a reply