ماسک کس کو پہننا چاہیے ڈاکٹر ظفر مرزا نے بتا دیا

باغی ٹی وی :وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر ہر کسی کو ماسک پہننے کی ضرورت نہیں ہے۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ کورونا وائرس سے متعلق سرکاری ہدایات یہ ہیں کہ ہر کسی کو ماسک پہننے کی ضرورت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ صرف وہ لوگ ماسک پہنیں جنہیں کورونا وائرس کی بیماری ہو یا پھر وہ ڈاکٹرز اور صحت کا عملہ جو کورونا وائرس کے مریضوں کی دیکھ بھال کر رہا ہو۔ڈاکٹر ظفر مرزا نے ماسک کے غیر ضروری استعمال سے روکتے ہوئے کہا کہ ایسے لوگ ماسک پہنیں جنہیں سخت کھانسی یا نزلہ زکام لگا ہوا ہو۔واضح رہے کہ کورونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر ماسک کی مانگ میں بے تحاشہ اضافہ ہو گیا اور قیمتیں بھی کئی سو گنا بڑھا دی گئی ہیں جبکہ ماسک بھی ناپید ہو گیا۔

کرونا وائرس، چین سے اچھی خبر آ گئی، کتنے مریض صحتیاب ہو چکے؟

کرونا وائرس، حکومت نے کیا اقدامات کئے ،اپوزیشن کی سینیٹ اجلاس میں کڑی تنقید

پاکستان میں وائرس ایران سے آیا، کتنے مزید مشتبہ مریض ہیں؟ ڈاکٹر ظفر مرزا کی بریفنگ
اس سے قبل سندھ ہائیکورٹ میں کراچی میں ماسک کی قلت اور مہنگے داموں فروخت کے معاملہ پر سماعت ہوئی،جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ کس نے کہا کہ کرونا سے بچنے کے لیے ماسک پہننے کی ضرورت ہے؟

عدالت نے وکیل سے استفسار کیا کہ کل آپ نے ڈاکٹر کی پریس کانفرنس نہیں سنی؟ عدالت نے کہا کہ ماسک مل تو رہے ہیں، عدالت میں بچی نے ماسک پہنا ہوا ہے،عدالت نے بچی سے پوچھا کہ بیٹا آپ نے ماسک کہاں سے لیا ہے؟ جس پر بچی نے جواب دیا کہ مارکیٹ سےبہت مشکل سےملاہے ، بچی کے جواب میں کمرہ عدالت میں قہقہے گونجنے لگے

Shares: