ماسک لازمی، صورتحال تشویشناک، نماز عید گھروں میں ادا کریں، ظفر مرزا کی اپیل

0
50

ماسک لازمی، صورتحال تشویشناک، نماز عید گھروں میں ادا کریں، ظفر مرزا کی اپیل

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے گزشتہ50اموات ہوئیں ،موجودہ صورتحال تشویشناک ہے،عوام سے اپیل ہے عید کی نماز گھر پر ادا کریں

ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ ایک دن میں نئے کیسز اوراموا ت کی یہ سب سے زیادہ تعداد ہے ،50سال سے زائدعمر کے لوگ اجتماعات میں جانے سےگریزکریں،عوام سے اپیل ہے جمعتہ الوداع کے اجتماعات میں جانے سے گریز کریں احتیاط نہ کی گئی تو کورونا کیسز میں مزید اضافہ ہوگا،

ظفر مرزا کا مزید کہنا تھا کہ عوام پر رش والی جگہوں میں ماسک پہنالازم ہے،کورونا وائرس سے بچاوَ کے لیے ہم نے خود اور اوروں کوبچاناہے سماجی فاصلےکاخیال نہیں رکھیں گےتوصورتحال خراب ہوسکتی ہے،مارکیٹوں،دکانوں میں لوگوں کاجم غفیردیکھاجارہاہے،

قیدیوں کی رہائی کیخلاف درخواست پر سپریم کورٹ کا فیصلہ آ گیا، بڑا حکم دے دیا

کرونا کیخلاف منصوبہ بندی، پاکستان میں فیصلے کون کررہا ہے

پیسہ حقداروں تک پہنچنا چاہئے، حکومت نے یہ کام نہ کیا تو توہین عدالت لگے گی، سپریم کورٹ

کرونا سے نمٹنے کیلیے ناکافی اقدامات، چیف جسٹس نے لیا پہلا از خود نوٹس

مبینہ طور پر کرپٹ لوگوں کو مشیر رکھا گیا، از خود نوٹس کیس، چیف جسٹس برہم، ظفر مرزا کی کارکردگی پر پھر اٹھایا سوال

کابینہ کے 49 ارکان کا مطلب،وزیراعظم کچھ جانتا ہی نہیں،حکومت یہ کام نہیں کر سکتی تو سرینڈر کر دے، سپریم کورٹ

سپریم کورٹ کے ڈاکٹر ظفر مرزا کوعہدے سے ہٹانے کے حکم پر عوام کے دلچسپ تبصرے

ظفر مرزا کا مزید کہنا تھا کہ سماجی فاصلے کا خیال نہ رکھا گیا تو اسکے نتائج جوبھی ہونگے ذمے دارآپ خود ہونگے،کسی کو ذمے دارنہیں ٹھہراسکتے ،50 سال سےزائدعمر کے لوگ اجتماعات میں جانے سے گریزکریں،دکانوں اورریل سمیت ٹرانسپورٹ کے لیےایس اوپیزبنائیں،ماسک پہننا آپشن نہیں ،لازمی قرار دے دیا گیا ہے

وزیراعظم نے دیا ڈاکٹر ظفر مرزا کو بڑا جھٹکا

Leave a reply