وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین نے یوٹیلیٹی سٹور کارپوریشن آف پاکستان کے ذریعے دیے جانے والے وزیراعظم کے رمضان ریلیف پیکج کے جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔
یوٹیلیٹی سٹور کارپوریشن کے ذریعے وزیراعظم کا رمضان ریلیف پیکج 2024 پورے پاکستان میں جاری ہے،وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کا کہنا ہے کہ یوٹیلیٹی سٹور کارپوریشن آٹے اور دیگر مصنوعات کے معیار کو یقینی بنائے۔ منظور شدہ معیار میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔تمام خامیوں کو فوری طور پر دور کیا جائے۔رمضان ریلیف پیکیج 2024 کے لیے 12.5 بلین روپے مختص کیے گئے ہیں،10 کلو آٹے کے کل 10.350 ملین بیگز ملک بھر میں سستی شرح پر فروخت کیے جائیں گے۔ ملک بھر میں یکم اپریل 2024 تک آٹے کے 8.2 ملین تھیلے 648 کی سستی شرح پر فروخت ہو چکے ہیں۔ مضان ریلیف پیکیج کے لیے کل 35,000 میٹرک ٹن چینی مختص کی گئی ہے۔1 اپریل 2024 تک ملک بھر میں 27,000 میٹرک ٹن چینی فروخت کی جا چکی ہے۔ رمضان ریلیف پیکج کے لیے کل 20,000 میٹرک ٹن گھی مختص کیا گیا ہے۔15,200 میٹرک ٹن گھی 01 اپریل 2024 تک ملک بھر میں فروخت ہوا ہے۔5.1 ملین خاندانوں اور 27.54 ملین مستفیدین کو ملک بھر میں آٹا فراہم کیا گیا ہے۔5.1 ملین خاندانوں اور 27.54 ملین مستفیدین کو ملک بھر میں شوگر فراہم کی گئی ہے۔ پاکستان بھر میں -3.9 ملین خاندانوں اور 21.06 ملین مستحقین کو گھی فراہم کیا گیا ہے۔
ترجمان وزارت صنعت و پیداوار کا کہنا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹور کارپوریشن نے آٹے کے معیار کے انتظام کو یقینی بنانے کے لیے تھرڈ پارٹی ماسٹر بزنس مینجمنٹ کنسورشیم (MBMC) کی خدمات حاصل کی ہیں۔آٹے کی کوالٹی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے لیے گئے آٹے کے 101 نمونوں میں سے 95 پاس اور 06 فیل ہوئے اور 6 میں سے 5 میں نمی کا مسئلہ تھا۔ ان فلور ملز کو جرمانہ کیا گیا جہاں آٹا کا معیار غیر تسلی بخش پایا گیا۔
سیما حیدر کے بھارت میں گرفتاری کے ایک بار امکانات
پب جی پارٹنر ، سیما اور سچن ایک بار پھر جدا ہوا گئے
جسم فروش خواتین اسی طریقے سے نیپال سرحد عبور کر کے بھارت آتی ہیں،
تحقیقاتی ایجنسیاں سیما کو واپس پاکستان بھجوانے پر غور کر رہی ہیں
تحقیقاتی اداروں کو ابھی تک سیما اور سچن کی محبت پر یقین نہیں آیا








