سی ٹی ڈی کی کاروائی، دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکا م، 22 دہشت گردگرفتار

سی ٹی ڈی پنجاب دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہے'ترجمان
0
126
ctd police

کائونٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ(سی ٹی ڈی)پنجاب نے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے آپریشنز کے دوران کالعدم تنظیموں کے22 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔ترجمان کے مطابق سی ٹی ڈی پنجاب نے دہشت گردی کے کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے موثر طریقے سے نمٹنے کے لیے صوبہ بھر کے مختلف اضلاع میں 232خفیہ آپریشنز کئے گئے جن کے دوران233مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کی گئی اورکالعدم تنظیموں کے 22 دہشت گردوں کو گرفتارکر کے ان کے قبضہ سے اسلحہ دھماکہ خیز و دیگر ممنوعی مواد برآمد کر لیاگیا۔

گرفتار ہونے والے دہشت گردوں میںثنا اللہ’محمد شہزاد’مدثر تاج ‘فضل مولا’سید محمد الیاس صدام ‘گل اعظم اسد اللہ’رحمان اللہ قاری’محمد سمیع اللہ ‘شفیق آصف’سید نبی’فہد اسلام ‘ ذیشان اختر ‘رضا بیگ ‘محمد اسامہ اعظم محمد زبیر قاسمی ‘شعیب اختر ‘عابد عرفان عباسی’سید عبدالحلیم ‘عبدالرحمن خدائی ‘عمر فاروق سہیل ‘رانا محمد یاسر اورمحمد کوثر شامل ہیں ‘جن کا تعلق کالعدم تنظیموں تحریک طالبان پاکستان ‘القاعدہ’لشکرجھنگوی’سپاہ صحابہ’بلوچ لبریشن آرمی’ جیش محمد اور حزب التحریرسے ہے۔ان مبینہ دہشت گردوں کی گرفتاری چکوال’ میانوالی’ خانیوال ‘راولپنڈی ‘لاہور’ بہاولنگر’اٹک ‘گوجرانوالہ ‘سرگودھا’بہاولپور ‘میانوالی اور جھنگ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران عمل میں لائی گئی۔دہشتگردوں کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد 3332 گرام، آئی ای ڈی بم 03، ڈیٹونیٹرز 27، حفاظتی فیوز تار 60 فٹ، پرائما کارڈ 5.1، ممنوعہ بکس06، پمفلٹس 102،کالعدم تنظیم کے 89 اسٹیکرز، رسید بکس 07، 2 موبائل فونز اور66055روپے نقدی برآمد کئے گئے ہیں۔ترجمان نے کہاکہ دہشت گردوں نے تخریب کاری کا منصوبہ بنا رکھا تھا اور وہ دہشتگردانہ کاروائی میں اہم تنصیبات کو ٹارگٹ کرنا چاہتے تھے۔گرفتار مبینہ دہشت گردوں کے خلاف سرگودھا’ملتان’راولپنڈی’فیصل آباد’ ساہیوال ‘لاہور’ بہاولپور’ گوجرانوالہ میں19ایف آئی آر درج کر کے تفتیش کے لیے ان کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

خاتون کے ساتھ زیادتی ،عدالت کا چھ ماہ تک گاؤں کی خواتین کے کپڑے مفت دھونے کا حکم

نرسری وارڈ میں 4 بچوں کے جاں بحق ہونے پر وزیراعلیٰ کا نوٹس

پسند کی شادی جرم بن گئی، سفاک ملزمان نے بچوں،خواتین سمیت سات افراد کو زندہ جلا ڈالا

طالبعلم کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا قاری گرفتار،قبرستان میں گورکن کی بچے سے زیادتی

حاملہ خواتین کو سموگ سیزن میں خصوصی احتیاط کی ضرورت

ترجمان نے مزید کہا کہ رواں ہفتے کے دوران مقامی پولیس اور سیکورٹی اداروں کی مدد سے سی ٹی ڈی پنجاب نے1081کومبنگ آپریشنز کیے گئے ان کومبنگ آپریشنز کے دوران43792افراد کو چیک کیا گیا،149مشتبہ افراد کو گرفتار134ایف آئی آر درج جبکہ99بازیابیاں کی گئیں۔انہوں نے کہا کہ کانٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ پنجاب پوری مستعدی سے محفوظ پنجاب کے اپنے ہدف پر عمل پیرا ہے اوردہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہے۔دہشت گردوں اور ریاست دشمن عناصر کو سلاخوں کے پیچھے پہنچانے کی کوششوں میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی سے متعلق کسی بھی معلومات کی صورت میں کانٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی ہیلپ لائن 0800-11111 پر اطلاع کریں۔

آڈیو لیک، کمیٹی تشکیل ، سات روز میں تحقیقات مکمل کرنے کا حکم

آڈیو لیک،عمران خان کیخلاف سخت کاروائی کی قرارداد اسمبلی میں جمع

عمران خان کا جھوٹا بیانیہ سب نے دیکھ لیا،آڈیو کے بعد بھی یوٹرن لے سکتے ہیں،عظمیٰ بخاری

ممنوعہ فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا،تحریک انصاف "مجرم” قرار’

،عمرا ن خان لوگوں کو چور اور ڈاکو کہہ کے بلاتے تھے، فیصلے نے ثابت کر دیا، عمران خان کے ذاتی مفادات تھے

Leave a reply