درگاہ شاہ نورانی،زائرین ٹرک حادثہ میں جاں بحق 17 افراد کی لاشوں کی مکلی کے قریب گاؤں قاسم میں اجتماعی تدفین کی گئی ،میتیں جوکھیو قوم کے سردار سابق ایم پی اے جام اویس جوکھیو اپنی نگرانی میں لائے ہیں، جہاں ان کی نماز جنازہ کے بعد اجتماعی تدفین ہوئی۔گاؤں قاسم جوکھیو کے 100 سے زیادہ افراد عید کے موقع پر بلوچستان میں واقع درگاہ شاہ نورانی کی زیارت پر گئے تھے۔حادثے میں زخمی ہونے والے 35 سے زائد زخمیوں کو کراچی سول ہسپتال کے ٹراما سینٹرلایا گیا، جہاں کئی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے
پولیس کے مطابق درگاہ شاہ نورانی جانے والے زائرین سے بھرا ٹرک عید کے پہلے روز ویراب کے قریب کھائی میں جا گرا، حادثہ ایک موڑ پر پیش آیا۔علاقہ مکینوں کے مطابق گاڑی میں 120 سے زائد زائرین سوار تھے، کافی لوگ ٹرک کے نیچے پھنس گئے جنہیں پولیس اور وہاں کے علاقہ مکینوں کی جانب سے ریسکیو کیا گیا،
یہ بھی پڑھیں
ٹھٹھہ سے درگاہ شاہ نورانی جانے والا زائرین سے بھرا ٹرک کھائی میں جاگرا، 21 افراد جاں بحق،33زخمی
درگاہ شاہ نورانی،زائرین ٹرک حادثہ،جاں بحق افراد کے لواحقین مکلی سے کراچی پہنچ گئے
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں کم از کم21 افراد جاں بحق اور 35 سے زائد زخمی ہوئے، مرنے والوں میں سے 14 افراد کا تعلق ایک ہی گھرانے سے ہے۔زخمیوں کو مختلف پرائیویٹ گاڑیوں میں حب کی جانب منتقل کردیا گیا جبکہ ایدھی کی ایمبولینس بھی جائے حادثہ پر پہنچ گئی جس نے لاشوں اور زخمیوں کوہسپتال منتقل کیا۔
حادثہ درگاہ شاہ نورانی سے 20 کلو میٹردور اور حب سول ہسپتال سے 40 کلومیٹر کی مسافت پر 2 ٹرکوں کی ریس کی وجہ سے پیش آیا اور حب سول ہسپتال میں سہولیات کی عدم دستیابی کے سبب مرنے والوں کی تعداد میں اضافے کا اندیشہ ہے۔پولیس اسے اتفاقی حادثہ قرار دے رہی ہے جبکہ پولیس نے ڈرائیور زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔ٹرک کے نیچے بھی کچھ مسافروں کے دبے ہونے کا خدشہ ہے اور بھاری مشینری نہ ہونے کی وجہ سے ریسکیو ٹیموں کو امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے.
زائرین ٹرک حادثہ، صدر مملکت، وزیراعظم،وزیر داخلہ کا اظہار افسوس
صدر مملکت آصف علی زرداری نے شاہ نورانی کے اندوہناک حادثے پر اظہارِ افسوس کیا ہے، صدر مملکت نےحادثے میں قیمتی جانی نقصان پر گہرے دُکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے،صدر مملکت نے سوگوار خاندانوں سے اظہار تعزیت کیا اور ورثاء کے لئے صبر و جمیل کی دعا کی اور کہا کہ دُکھ کی اِس گھڑی میں میری ہمدردیاں زائرین کے لواحقین کے ساتھ ہیں، وزیرِ اعظم شہباز شریف نے لسبیلہ کے قریب زائرین کے ٹرک کے حادثے پر اظہار افسوس کیا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے،وزیرِ اعظم نے حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے لیے بلندی درجات کی دعا اور جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے زخمیوں کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے شاہ نورانی روڈ پر زائرین کا ٹرک کھائی میں گرنے پر دکھ کا اظہار کیا ہے،وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا ہے، وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے بھی شاہ نورانی کے قریب روڈ حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔بلوچستان حکومت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ نے ضلعی انتظامیہ کو زخمیوں کی کراچی منتقلی اور سندھ حکومت سے رابطے کی ہدایت کی
چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے درگاہ شاہ نورانی کے زائرین کی گاڑی کے حادثے پر اظہار افسوس کیا اور کہا کہ المناک حادثے کے نتیجے میں قیمتی جانوں کا ضیاع باعثِ صدمہ ہے،حادثے میں اپنے پیاروں کو کھونے والوں کے غم میں برابر کا شریک ہوں، اللہ تعالیٰ انہیں صبر دے،بلوچستان اور سندھ کے متعلقہ حکام زخمیوں کے بہتر علاج معالجے کو یقینی بنائیں، بلاول بھٹو زرداری نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی.
حب حادثے کے 52 زخمی اسپتال لائے گئے،40 ڈسچارج کر دیئے گئے،وزیراعلیٰ سندھ
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ حب حادثے کے 52 زخمی اسپتال لائے گئے تھے، 40 کو ڈسچارج کردیا گیا جبکہ 2 بچے بھی زیر علاج ہیں، حب حادثے میں 17 افراد جاں بحق ہوئے ہیں، پوری کوشش ہوگی کہ زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات دی جائیں، ٹراما سینٹر کے پانچ زخمی وینٹی لیٹر پر ہیں، جب تک زخمی وینٹ پر ہیں ان کی صحت کو تشویشناک ہی کہیں گے، 2 بچوں کا علاج این آئی سی ایچ میں ہو رہا ہے۔
تصاویر: شوبز سے وابستہ افراد عید کیسے منا رہے؟
مریم نوازشریف بے سہارا، بےگھر اور بے نوا لوگوں کے درمیان پہنچ گئیں
عید الفطر بھائی چارے، روا داری، امن اور پُرامن بقائے باہمی کی علامت ہے،بلاول
فتنوں کا سامنا ہوجائے تو مردانہ وار مقابلے کی صلاحیت رکھتے ہیں،مولانا فضل الرحمان
عید پر اپنے قومی ہیروز کے غیر متزلزل حوصلے کو یاد رکھیں،افواج پاکستان
عید پر بھی پی ٹی آئی جھوٹ بولنے سے باز نہ آئی،عمران خان نے نماز عید پڑھی؟
شاہ محمود قریشی کو نماز عید ادا نہیں کرنے دی گئی، بیٹے کا دعویٰ
درگاہ شاہ نورانی،زائرین ٹرک حادثہ،جاں بحق افراد کے نام
(1) خرم ولدیت گل شیر 30
(2) دین محمد ولدیت اچار 25
(3) پیارو ولدیت گل ابو 25
(4) مشتاق ولدیت سلمان 20
(5) واحد ولدیت رمو 30
(6) اللہ پرایو ولدیت لونگ 40
(7) امین ولدیت لونگ 28
(8) محیب علی ولدیت رمضان 25
(9) سہراب ولدیت صاحب ڈنو 22
(10) گلزار ولدیت لال محمد 30
(11) امام دین ولدیت موسی 30
,(12) جلال ولدیت محمد رفیق 15
(13) غلام نبی ولدیت اچار 35
(14) علی ولدیت رمو 19
(15) صاحب ڈنو ولدیت اللہ ڈنو 55
(16) نامعلوم ولدیت نامعلوم 15
(17) ولدیت نامعلوم ولدیت نامعلوم 25
درگاہ شاہ نورانی،زائرین ٹرک حادثہ،ایم کیو ایم کا معاوضے کا مطالبہ
ایم کیو ایم کے نامزد اپوزیشن لیڈر برائے سندھ اسمبلی علی خورشیدی نے کہا ہے کہ شاہ نورانی حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین اور زخمیوں کے لیے معاوضے کا اعلان کیا جائے,علی خورشیدی نے حب حادثے کے زخمیوں کی عیادت کی اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ زخمیوں کے علاج معالجے میں کوئی کمی نہ رہے حکومت بلوچستان واقعے کی تحقیقات کرے تاکہ وجہ معلوم ہو سکے،دوسری جانب کنوینر ایم کیو ایم پاکستان خالد مقبول صدیقی نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ افسوس ناک شاہ نورانی حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کے لیے معاوضے کا اعلان و بندوبست کیا جائے
کراچی میں اسٹریٹ کرائم ہو یا کشمور سمیت شمالی سندھ میں ڈاکو کلچر اس کی ذمہ دار نگران حکومت ہے،وزیراعلیٰ سندھ
ٹھٹھہ سے نمائندہ باغی ٹی وی بلاول سموں کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے مکلی کے قریب گاؤں قاسم جوکھیو پہنچ کر شاہ نورانی ٹرک حادثہ میں جاں بحق 18 افراد کی اجتماعی نماز جنازہ اور تدفین میں شرکت کی۔ سید مراد علی شاہ نے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی طرف سے لواحقین سے دکھ کا اظہار بھی کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت جاں بحق افراد کے لواحقین کی بھرپور مالی معاونت کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ حادثے میں 18 قیمتی جانیں ضائع ہونے پر انتہائی دکھ اور افسوس ہوا ہے، اس دکھ کی گھڑی میں جاں بحق ہونے والوں کے ورثاء سے برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں 11 زخمیوں کو شہید بے نظیر بھٹو ٹراما سینٹر منتقل کرکے ان کا بہتر علاج شروع کر دیا گیا ہے جبکہ 2 بچوں کی حالت خراب ہونے پر انہیں جناح اسپتال کے بجوں کے شعبہ میں منتقل کرکے آئی سی یو وارڈ میں رکھا گیا ہے تاکہ ان کا بہتر علاج ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ اس قسم کے خوفناک واقعات سے ورثاء کی زندگی اجیرن ہوجاتی ہے، عید کے روز بڑی تعداد میں لوگ شاہ نورانی اور بلوچستان کے دیگر علاقوں میں زیارت کے لیے جاتے ہیں جہاں پر آنے جانے والے راستوں کی حالت خراب ہے اور سہولیات نہیں ہیں، اس حوالے سے بلوچستان حکومت سے بات چیت کی جائے گی تاکہ وہاں کے لوگوں کو سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ سندھ میں بدامنی سے متعلق سوال کے جواب میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کراچی میں اسٹریٹ کرائم ہو یا کشمور سمیت شمالی سندھ میں ڈاکو کلچر اس کی ذمہ دار نگران حکومت ہے۔ انہوں نے کہا کہ نگراں حکومت کی ناکام پالیسیوں کے باعث کراچی بدامنی کے حوالے سے 27ویں نمبر پر پہنچ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں اسٹریٹ کرائم سمیت سندھ بھر میں اغوا کے واقعات کی نگرانی خود کر رہے ہیں اور اس سلسلے میں آئی جی سندھ سمیت متعلقہ حکام سے کئی اجلاسز کرکے انہیں ہدایات جاری کی گئی ہیں، اس وقت ہماری پولیس متحرک ہے اور کراچی سمیت کچے کے علاقوں میں رینجرز کے ساتھ۔ مل کر کام کر رہی ہے، انشاء اللہ سندھ میں جلد امن و امان قائم کیا جائے گا۔ اس موقع پر ایم این اے صادق علی میمن، ایم پی ایز سید ریاض حسین شاہ شیرازی، ایم پی اے سید شاہ حسین شاہ شیرازی، سابق ایم پی اے جام اویس گہرام، سابق صوبائی وزیر ساجد جوکیو، چیئرمین ضلع کونسل عبدالحمید پنہور، پی پی پی رہنما محمود عالم شاہ، کمشنر حیدرآباد ڈویژن احسن علی قریشی، ڈی آئی جی حیدرآباد طارق رزاق دھاریجو، ڈپٹی کمشنر منور عباس سومرو، ایس ایس پی ڈاکٹر محمد عمران خان سمیت ضلع کی سیاسی و سماجی شخصیات اور عوام کی بڑی تعداد نے اجتماعی نماز جنازہ میں شرکت کی۔