ارجنٹائن :فٹ بال کے عالمی کھلاڑی ارجنٹائن اور بارسلونا کے مایہ نازفٹبالر لیونل میسی نے ایک اور اعزاز حاصل کرلیا۔ارجنٹائن اور بارسلونا کے سپر اسٹار فٹبالر لیونل میسی نے کرسچیانو رونالڈو کو پیچھے چھوڑ دیا اور ریکارڈ چھٹی مرتبہ ’بیلون ڈی اور‘ ایوراڈ جیت لیا۔میسی نے ووٹنگ میں لیور پول کی بہترین نامزدگیوں اور کرسٹیانو رونالڈو کومات دی اور خواتین میں امریکی فٹبالر میگن راپینو فاتح رہیں۔
قوم کے لیے اچھی خبر!پانچ ماہ میں کرنٹ اکاونٹ خسارے میں نمایاں کمی ہوئی، مشیرخزانہ…
In case you've been on another planet… pic.twitter.com/9Qz7BI8Ylj
— FC Barcelona (@FCBarcelona) December 3, 2019
ذرائع کےمطابق لیونل میسی کو سب سے زیادہ چھ سو چھیاسی ووٹ ملے لیور پول کے ورجل وین دوسرے جبکہ یووینٹس اور پرتگال کے اسٹرائیکر کرسچیانو رونالڈو نے حیران کن طور پر سب سے کم ووٹ حاصل کیئے۔سپر سٹار فٹبالر لیونل میسی نے سپیشن لیگ کے میچ میں اتھلیٹکو میڈرڈ کے خلاف لیٹ گول سے فتح کروا کر چیمپئن بارسلونا کو ٹاپ پوزیشن دلا دی۔
برطانوی شاہی جوڑے کے ہاں ایک نہیں جڑواں بچوں کی پیدائش،شاہی محل میں خوشیوں کا سماں
مغربی ذرائع ابلاغ کے مطابق سپین کی سرزمین پر لالیگا کا اعصاب شکن مقابلہ، بارسلونا اور اٹلیٹکو میڈرڈ کی ٹیمیں مدمقابل ہوئیں۔ زور کے جوڑ میں، سارے جوڑ توڑ لگائے گئے، پہلے ہاف میں کوئی گول سکور نہ ہو سکا، دوسرے ہاف میں مقابلہ اعصاب شکن ہو گیا۔چوراسویں منٹ میں سپر سٹار لیونل میسی نے سٹائلش گول کر کے چیمپئن ٹیم بارسلونا کو فتح دلائی، ایک صفر کی جیت سے ٹیم بارسا پھر پوزیشن لے گئی۔
معروف مصنف ،سنیئرصحافی محمود شام کی کشمیر کے موضوع پر کتاب ’سلگتے چنار’ کی تقریب…
ذرائع کے مطابق چھٹی مرتبہ یہ اعزاز حاصل کرنے کے بعد اسٹار فٹبالر دنیا کے پہلے کھلاڑی بن گئے۔ اس سے قبل کرسٹیانو رونالڈو بھی یہ ایوارڈ 5 بار اپنے نام کر چکے ہیں۔ اس موقع پر سابق فٹ بالر ڈیویڈ بیکم، پرتگالی فٹبالر رونالڈو سمیت دیگر کھلاڑیوں نے بھی انہیں مبارک باد پیش کی۔