میچ کا ملتوی ہونا سیکیورٹی کامسئلہ نہیں، شیخ رشید کا دعویٰ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیوزی لینڈ کی جانب سے ون ڈے سیریز منسوخ کئے جانے پر وفاقی وزراء اور کھلاڑیوں کا رد عمل سامنے آیا ہے
کرکٹر محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ پاکستان محفوظ ملک ہے، سیریز ختم ہونا قوم کیلئے مایوس کن خبر ہے، سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سیکیورٹی صورتحال بہترین اور اطمینان بخش ہے نیوزی لینڈ کی ٹیم کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی گئی ہے، سیریز ختم ہونا مایوس کن بات ہے، پاکستان محفوظ ملک ہے،وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ میچ کا ملتوی ہونا سیکیورٹی کامسئلہ نہیں،تمام ادارے الرٹ ہیں،ساڑھے 4 بجے تمام صورتحال سےآگاہ کروں گا
سی ای او نیوزی لینڈ ٹیم کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کی سیکیورٹی اولین ترجیح ہے پاکستان کادورہ ترک کررہے ہیں نیوزی لینڈ حکومت نے سیکیورٹی الرٹ جاری کیا،موجودہ حالات میں ہمارے پاس یہی آپشن دستیاب تھا ہمیں اندازہ ہے کہ پی سی بی کے لیے یہ بہت بڑا دھچکہ ہے،
سابق نیوزی لینڈ کرکٹر گرانٹ ایلیٹ کا کہنا ہے کہ پاک نیوزی لینڈ سیریز ختم ہونا افسوسناک ہے، پاکستانی دوستوں کے لیے سیریز ختم ہونا اچھی خبر نہیں ہے،
انور علی خان کا کہنا ہے کہ پاک نیوزی لینڈ سیریز ختم ہونے پر دل افسردہ ہے،نیوزی لینڈ ٹیم کو بہترین سیکیورٹی فراہم کی گئی،سیریز ختم کرنے کا یکطرفہ فیصلہ درست نہیں،
مسلم لیگ ن کی رہنما حنا پرویز بٹ کا کہنا ہے کہ جھوٹے عمران خان کی حیثیت یہ ہے کہ کال کرنے کے باوجود نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے عمران خان کی بات کا یقین نہیں کیا اور اپنی ٹیم کو واپس بلا لیا۔۔ آج اگر وزیراعظم نواز شریف ہوتے تو حالات یکسر مختلف ہوتے۔ پاکستان میں کرکٹ کی تباہی بھی ایک کرکٹر کے ہاتھوں ہو رہی ہے۔
جھوٹے عمران خان کی حیثیت یہ ہے کہ کال کرنے کے باوجود نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے عمران خان کی بات کا یقین نہیں کیا اور اپنی ٹیم کو واپس بلا لیا۔۔ آج اگر وزیراعظم نواز شریف ہوتے تو حالات یکسر مختلف ہوتے۔ پاکستان میں کرکٹ کی تباہی بھی ایک کرکٹر کے ہاتھوں ہو رہی ہے۔۔۔
— Hina Parvez Butt (@hinaparvezbutt) September 17, 2021
پولیس نے مدرسے کے لڑکے سے بد فعلی کے ملزم مفتی عزیز الرحمن کے خلاف مقدمہ درج کر دی
مولانا کی بچے سے زیادتی ، ویڈیو لیک ، اصل حقیقت کیا ہے ، سنیے مبشر لقمان کی زبانی
طالب علم نے چائے پلائی اور پھر….مفتی عزیرالرحمان کی زیادتی کیس میں وضاحتی ویڈیو
طالب علم سے زیادتی کرنیوالے مفتی کو مدرسہ سے فارغ کر دیا گیا
پاکستان میں18 سال بعد آج سے پاک نیوزی لینڈ سیریز شروع ہونے جا رہی تھی نیوزی لینڈ ٹیم اسٹیڈیم کیلئے روانہ ہونے والی تھی کہ سیریز کو منسوخ کر دیا گیا پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ نے یکطرف طور پر سیریز منسوخ کی ہے۔ مہمان ٹیم کیلئے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کیے گئے تھے۔ وفاقی وزیر فواد چودھری کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان نے نیوزی لینڈ کی ہم منصب سے رابطہ کیا،وزیر اعظم نے نیوزی لینڈ ہم منصب کو یقین دلایا کہ ٹیم کو فول پروف سیکیورٹی میسر ہے ،نیوزی لینڈ ماہرین نے پاکستان کے سیکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا تھا نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم نےا حتیاط کے پیش نظر دورہ ملتوی کرنے کی استدعا کی، ہماری انٹیلی جنس ایجنسیز دنیا کے بہترین انٹیلی جنس سسٹمز میں شامل ہیں،ہماری انٹیلی جنس ایجنسیز کی رائے میں نیوزی لینڈ کی ٹیم کو کسی قسم کا خطرہ نہیں