اداکارہ متھیرا عامر لیاقت کی حمایت میں سامنے آگئیں-
باغی ٹی وی : گزشتہ روز عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ نے انکشاف کیا تھا کہ اس نے عامر لیاقت سے طلاق لینے کے لیے عدالت سے رجوع کیا ہے اور اس کے ساتھ ہی طلاق لینے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا تھا کہ عامر لیاقت نہ صرف نشہ کرتا ہے بلکہ نشے میں دھت ہوکر مجھ پر تشدد بھی کرتا ہےعامر لیاقت عیاش آدمی ہے لہذا عدالت عامر لیاقت سے تنسیخ نکاح کی ڈگری جاری کرے۔
پاکستانی فلموں کی ریلیز کا معاملہ :جاوید شیخ کا وزیر اعظم سے معاملے پر ایکشن لینے کا مطالبہ
دوسری جانب عامر لیاقت نے سوشل میڈیا پر ایک طویل پوسٹ میں دانیہ شاہ کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے ان تمام الزامات کو جھوٹا قرار دیا اور دانیہ شاہ پر سنگین الزامات بھی لگائے۔
عامر لیاقت نے کہا کہ اللہ اور اس کےرسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو گواہ بنا کر میں عامرُلیاقت حسین اپنے دفاع میں قانونی طور پر عدالت کا نوٹس ملنے کے بعد جواب ضرور داخل کروں گا لیکن مختصراً کہنا چاہتا ہوں اور نشے اور تشدد جیسے بدترین الزامات کے بعد انتہائی شرم ساری سے وہ آڈیو پیفامات جاری کررہا ہوں اور عدالت میں تصاویر بھی پیش کردوں جسے سننے کے بعد روح کانپ اٹھے-
اداکارہ متھیرا نے اس معاملے پر عامر لیاقت کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں عامر لیاقت کے لیے برا لگ رہا ہے۔
متھیرا نے گزشتہ روز انسٹااسٹوری پر عامر لیاقت اور دانیہ شاہ کی طلاق کے معاملے پر اپنی رائے دیتے ہوئے کہا تھا کہ واہ سچ کہوں تو یہ افسوسناک ہے، اور ہاں بعض اوقات عورتیں بھی بری ہوسکتی ہیں عامر لیاقت کے لیے برا لگ رہا ہے۔
متھیرا نے کہا کہ دانیہ شاہ نے ایک زبردست شو پیش کیا جس نے سب کو یقین دلایا کہ وہ اس سے پیار کرتی ہے۔
واضح رہے کہ عامر لیاقت حسین کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ نے بہاولپور کی عدالت میں تنسیخ نکاح، حق مہر اور خرچہ نان نفقہ کا دعویٰ دائر کیا ہے دانیہ شاہ نے عدالت میں دائر درخواست میں موقف پیش کیا ہے کہ عدالت حق مہر کی مد میں 11 کروڑ 51 لاکھ 50 ہزار روپے ادا کرنے کا حکم دے اور ایک لاکھ روپے ماہانہ خرچہ نان نفقہ مقرر کرے۔