حالیہ بیان پر تنقیدکا سامنا: متھیرا ایمان علی کی حما یت میں بول پڑیں

0
285
حالیہ بیان پر تنقیدکا سامنا: متھیرا ایمان علی کی حما یت میں بول پڑیں

میزبان اور اداکارہ متھیرا نے ایمان علی کے حالیہ بیان پر ردّعمل دیتے ہوئے کہا کہ ایمان علی کو ذہنی طور پر مدد کی ضرورت ہے-

باغی ٹی وی: اداکارہ و میزبان متھیرا سوشل میڈیا پر کافی سرگرم ہیں اور سوشل میڈیا پر ہونے والی ہر بحث میں اپنا رد عمل شئیر کرتی ہیں تاہم اب بھی انہوں نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام کا رُخ کرتے ہوئے اداکارہ ایمان علی کے لیے خصوصی پیغام جاری کیا۔

ایمان علی نے چند دن قبل واسع چوہدری کے پروگرام ’گھبرانا منع ہے‘ میں شرکت کی تھی انہوں نے پروگرام میں بتایا تھا کہ انہوں نے محب وطن ہونے کی وجہ سے ماضی میں بھارت میں کام کرنے سے انکار کیا جب کہ مرد حضرات کے کرداروں کو اہم کرنے پر انہوں نے متعدد پاکستانی فلموں میں بھی کام سے معذرت کی۔

مذکورہ پروگرام میں ایمان علی نے اپنے کیریئر اور ازدواجی زندگی پر بھی کھل کر بات کی تھی جب کہ انہوں نے اپنی خوبصورتی سے متعلق دوسرے لوگوں کی جانب سے تعریفیں کیے جانے پر بھی بات کی تھی۔

ایک سوال کے جواب میں اداکارہ ایمان علی کا کہنا تھا کہ میں یہ کافی انٹریوز میں کہہ چکی ہوں کہ مجھے اپنا ظاہر بالکل بھی پسند نہیں حالانکہ لوگ مجھے بے حد پسند کرتے ہیں اور وہ کہتے ہیں کہ آپ بہت خوبصورت ہیں لیکن جب میں خود کو شیشے میں دیکھتی ہوں تو مجھے لگتا ہے لوگ جھوٹ بول رہے ہیں اور صرف یہی نہیں میں جب موبائل میں سیلفیاں لیتی ہوں تو مختلف زاویوں سے لینے کی کوشش کرتی ہوں کہ شاید اچھی آجائے لیکن پھر خود کو دیکھتی ہوں تو لگتا ہے کوئی خواجہ سرا کھڑا ہے۔

خود کو دیکھتی ہوں تو لگتا ہے جیسے کوئی خواجہ سرا کھڑا ہے ایمان علی

ایمان علی کے اس بیان پر جہاں خواجہ سراؤں کی جانب سے اداکارہ کو خواب کرارے جواب دیے گئے تو وہیں سوشل میڈیا صارفین نے بھی اُنہیں تنقید کا نشانہ بنانے میں کسر نہ چھوڑی اور اب میزبان متھیرا کا بھی ردعمل سامنے آیا ہے-

متھیرا نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں کہا کہ ’مجھے نہیں معلوم کہ’خُسرہ‘ یا ’ماسی‘ جیسے الفاظ کسی کی توہین کرنے کے لیے کیوں استعمال ہوتے ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ ’ایمان علی ایک بہت ہی خوبصورت خاتون ہے اور اسے ذہنی طور پر مدد کی ضرورت ہے لیکن براہِ کرم! اس طرح کے الفاظ استعمال نہ کریں جس سے کسی کی توہین ہو۔

رابعہ انعم نے ایمان علی کو خود کو ’خواجہ سرا‘ جیسا قرار دینے پربیوقوف قراردیا

متھیرا نے ایمان علی کا ساتھ دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے معاشرے میں دماغی صحت ایک بہت بڑی تشویش ہے اور وہ لوگ جو کمنٹ سیکشن میں ایمان کو ٹرول کررہے ہیں، یہ وہی لوگ ہیں جو دوسروں کی توہین کے لیے ایسے الفاظ استعمال کرتے ہیں۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ ’براہ کرم! اس بیان کو مزید اُجاگر کرنا بند کریں، ایسا کرنے سے ایمان جیسے تنقید کا شکار لوگ مزید ذہنی اذیت میں مبتلا ہوجاتے ہیں۔

خواجہ سرا ماڈل کامی سد کا ایمان علی کے بیان پر شدید ردعمل

Leave a reply