پاکستانی اس بار حج ادا کر سکیں گے یا نہیں؟ِ سعودی حکومت نے اعلان کر دیا

0
48
پاکستانی اس بار حج ادا کر سکیں گے یا نہیں؟ِ سعودی حکومت نے اعلان کر دیا

پاکستانی اس بار حج ادا کر سکیں گے یا نہیں؟ِ سعودی حکومت نے اعلان کر دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حج کے بارے میں سعودی حکومت نے اہم احکامات جاری کئے ہیں

خبر رساں ادارے کے مطابق رواں سال سعودی عرب میں مقیم 60 ہزار افراد ہی حج کرسکیں گے باہر سے کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی پاکستان سمیت کوئی بھی غیر ملکی ایام حج میں سعودی عرب جا کر حج نہیں کر سکے گا کورونا وبا کے باعث پاکستان سمیت غیرملکی عازمین رواں برس حج کے لئے سعودی عرب نہیں جاسکیں گے۔

سعودی وزارت مذہبی امور کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق رواں سال سعودی عرب میں مقیم 60 ہزار افراد ہی حج کرسکیں گے۔ کسی ملک کے شہریوں کو رواں سال حج کے لیے نہیں آنے دیا جائے گا۔سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں سمیت غیر ملکی افراد حج کی سعادت حاصل کرسکیں گے۔

اس سے قبل وفاقی وزارت مذہبی امور کے ترجمان نے کہا تھا کہ سعودی حکومت نے ابھی تک کسی بھی ملک کو حج کا کوٹہ جاری نہیں کیا۔ایک بیان میں ترجمان کا کہنا تھا کہ حج کوٹہ ملنے پر وزارت مذہبی امور حج پالیسی 2021 کا اعلان کرے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس بھی سعودی عرب میں مقیم افراد نے ہی حج کیا تھا، کسی کو باہر سے جانے کی اجازت نہیں ملی تھی، سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے گزشتہ برس حج کیا تھا اور اس بار بھی پاکستان کی نمائندگی سعودی عرب میں مقیم پاکستانی ہی کریں گے

وزیراعظم عمران خان کے مشیر علامہ طاہر اشرفی کا سعودی حکومت کی جانب سے حج کے حوالہ سے فیصلے پر کہنا تھا کہ حج سے متعلق سعودی حکومت کافیصلہ قابل تحسین ہے،سعودی عرب میں مقیم سعودی اورغیر ملکی افرادحج کرسکیں گے،سعودی عرب نے کورونا اورعالمی صورتحال کودیکھتے ہوئے فیصلہ کیا،حج سے متعلق سعودی عرب کےفیصلے کاخیر مقدم کرتے ہیں

حج آرگنائزرزایسوسی ایشن آف پاکستان کا اجلاس،کرپشن روکنے کے لئے بڑا اعلان

سعودی حکومت کے حج کے حوالہ سے انتظامات قابل تعریف ،شہباز شریف

سعودی عرب نے کن ممالک کو سفری اجازت دے دی؟

قریشی نے سعودی عرب کو دھمکی دے کر احسان فراموشی کا مظاہرہ کیا،وزارت چھوڑ کرگدی نشینی کا کام کریں، ساجد میر

وزیر خارجہ کا سعودی عرب بارے بیان،شہباز شریف نے بڑا مطالبہ کر دیا

دنیا بحران کی جانب گامزن.ٹرمپ کی چین کو نتائج بھگتنے کی دھمکی، مبشر لقمان کی زبانی ضرور سنیں

سعودی عرب میں طوفان ابھی تھما نہیں، فوج کے ذریعے تبدیلی آ سکتی ہے،سعودی ولی عہد کو کن سے ہے خطرہ؟ مبشر لقمان نے بتا دیا

سعودی شاہی خاندان کو بڑا جھٹکا،بادشاہ اورولی عہد جزیرہ میں روپوش، مبشر لقمان نے کیے اہم انکشافات

وزیر خارجہ کے سعودی عرب بارے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا،وزیر داخلہ وضاحتیں دینے لگے

اسرائیل کو تسلیم کرنے کے لئے پاکستان پر دباؤ؟ ترجمان دفتر خارجہ نے حقیقت بتا دی

پاکستانی اداکار ، میزبان و گلوکار فخرِ عالم ممبئی میں اسٹریٹ کریمنلز کے پاس سے یورینیم برآمد ہونے کی خبر پر بھارت پر برس پڑے-

بھارت میں غیر مجاز افراد سے قدرتی یورینیم ضبط کرنے کی اطلاعات پر پاکستان کا اظہارتشویش

عمران خان نے کیسے ہتھیار ڈالے؟ سعودی عرب سے پاکستان کو کیا کچھ ملا؟ اہم انکشافات

ویزہ ختم، نو ٹینشن، مفت میں توسیع کریں گے، سعودی عرب نے سنائی خوشخبری

Leave a reply