مزید دیکھیں

مقبول

طلاق کے بعد اپنے ہونٹوں کی سرجری کروائی متھیرا

نامور اداکارہ متھیرا نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌کہا ہے کہ میری بہت ہی کم عمر میں‌شادی ہوئی تھی ، لیکن جب مجھے طلاق ہو گئی تو مجھے لگا کہ میرے ہونٹ اچھے نہیں ہیں ، اس لئے میں نے ہونٹوں کی سرجری کروالی ، اور اسکے بعد متعدد مرتبہ ہونٹوں کی سرجری کرواتی رہی. میں سمجھتی ہوں کہ میرے ہونٹوں کی سرجری کروانے سے میرا چہرہ بطخ کی طرح‌لگنے لگ گیا تھا اور اس وجہ سے مجھے ڈپریشن بھی ہو گیا تھا. میں‌کافی عرصہ تک ڈپریشن کا اسی وجہ سے شکار رہی .

متھیرا نے کہاکہ جب آپ کو طلاق ہوجائے تو اسکا مطلب یہ نہیں کہ ایک بار یہ رشتہ نہیں چلا تو دوبارہ بھی نہیں چلے گا. شادی ضرور کرنی چاہیے، مجھے طلاق ہونے کے باوجود میں‌سمجھتی ہوں کہ شادی ایک خوبصورت رشتہ ہے. مرد اور عورت ایک دوسرے کے بغیر نامکمل ہیں دونوں کا ملاپ ضروری ہے اور شادی سے خوبصورت رشتہ کوئی نہیں ہوتا. متھیرا نے کہا کہ مجھے طلاق کے بعد بہت باتیں کی گئیں ، باتیں کرنے والوں‌میں میرے رشتہ دار سب سے آگے تھے لیکن میں نے کسی کی بھی پرواہ نہیں کی اور اپنی زندگی اپنے طریقے سے گزاری . متھیرا نے کہا کہ ”ناکام شادی کے باوجود میں‌اس حق میں‌ہوں دوبارہ شادی کرنی چاہیے.”

کرتار پور میں گپی گریوال اور پاکستانی فنکاروں کا اکٹھ

پاکستانی کرکٹرز مجھے "میسج” کرتے ہیں،اداکارہ نوال سعید کا انکشاف

اللہ کی رحمت کو اپنی چالاکی مت سمجھیں قیصر پیا