پشاور میں ایف آئی اے سائبر کرائم ایبٹ آباد نے کاروائی کر کے میٹرک کے 22 پیپرز لیک کرنے کےالزام میں 11 افراد کو گرفتارکر لیا ہے۔
باغی ٹی وی: ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان میں ہیڈ ٹیچر، پرائیویٹ اسکول ٹیچر، طالب علم، کالج اسٹاف شامل ہیں، ملزمان نے پرچوں کے اسکرین شاٹس حاصل کیے، واٹس ایپ کے ذریعے پیپرز کو لیک کیا گیا۔
چینی کمپنی نیوگوادرانٹر نیشنل ایئرپورٹ کوجدید ترین مواصلاتی نظام فراہم کرے گی
ترجمان کے مطابق ملزمان کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب کراچی میں بارشوں کے پیش نظر انٹر بورڈ کے آج ہونے والے امتحانات ملتوی کردئیے گئے ہیں ترجمان انٹر بورڈ کے مطابق آرٹس ریگولر، آرٹس پرائیویٹ، خصوصی امیدواروں کے پرچےاور عملی امتحانات ملتوی کر دئیے گئے ہیں، تمام ملتوی شدہ پرچے 23 اگست 2022 کو انہیں مراکز میں لیے جائیں گے۔
عملی امتحانات ری شیڈول کرنے کے لئے کالجز کو بھی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔