جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے وزیراعظم عمران خان پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمہیں دین اور مذہب کا نہیں معلوم تو بونگی نہ مارا کرو. حقیقت ہے کہ اس بچارے کو بھی اپنی تقریر پر قدرت نہیں ہے.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یہ کونسا وقت ہے قوم سے خطاب کرنے کا؟. رات کے12 بجے تقریر کرنا یہ کون سی بات ہے؟. ان کا کہنا تھا کہ ہم سلاخوں کے پیچھے جانے سے گھبرانے والے نہیں ہیں. سلاخوں کے پیچھے رہنے سے موقف مضبوط ہوتا ہے
کراچی میں گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ ایمپائر کوئی نہیں ہے، ایمپائر ہم ہیں. واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے رات بارہ بجے قوم سے خطاب کرنے پر دیگر کئی لیڈروں کی جانب سے بھی تنقید کی جارہی ہے.