لاہور:مولانا فضل الرحمن نے حکومت کوپانچ سال دے دیئے:امیدیں‌ دم توڑگئیں‌،اطلاعات کے مطابق پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے اپنے سب سے بڑے مخالف وزیراعظم عمران خان کو مزید پانچ سال دے دیئے

اپنے بیان میں مولانا نے کہا کہ موجودہ حکومت پانچ دن میں گرے یا پانچ سال میں،ہماری جدوجہد جاری رہے گی، وہی ہمارا ہدف ہے، کل بھی تھا اور آج بھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سوات اور کراچی میں جلسے ہوں گے، عوام میدان میں آئیں گے، جو لوگ غلطی کرکے گاڑی سے اترے، انہیں نظرثانی کرنی چاہیے، اپوزیشن کے ساتھیوں کو تنقید کا نشانہ نہیں بنانا چاہتے۔

Shares: