کراچی؛ مویشی منڈی کی جگہ اسٹریٹ کرائم زون میں لگانے پر پولیس انتظامیہ کی مشکلات میں اضافہ

0
39
مویشی منڈی

کراچی؛ مویشی منڈی کی جگہ اسٹریٹ کرائم زون میں لگانے پر پولیس انتظامیہ کی مشکلات میں اضافہ

کراچی میں مویشی منڈی کی جگہ تبدیل کرکے اسٹریٹ کرائم زون میں لگانے پر پولیس انتظامیہ کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے۔ کراچی کی مویشی منڈی کیلئے نادرن بائی پاس پر قائم 7 سو ایکڑ رقبے پر مقرر جگہ 3 تھانوں کی حدود میں آتی ہے جبکہ یہ ان تمام علاقوں میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں کی بہتات ہے

مویشی منڈی کیلئے مقرر کی گئی نئی جگہ پر نادرن بائی پاس اور اطراف میں اسٹریٹ لائٹس نہیں، لائٹس نہ ہونے کی وجہ سے اسٹریٹ کرائم میں اضافہ ہوچکا ہے جبکہ حالیہ دنوں میں ڈکیتی کی متعدد وارداتیں بھی رپورٹ ہوئی ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں؛
آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
نئی مقرر کئی گئی مویشی منڈی کے اطراف پولیس کی 8 پکٹس لگانے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں جبکہ نادرن بائی پاس پر موٹرسائیکل سوار رینجرزاہلکار تعینات ہوں گے۔ جبکہ واضح رہے کہ کراچی میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر قربانی کے جانوروں کی خریداری کیلئے 10 لاکھ سے زائد شہری مویشی منڈی کا رخ کرتے ہیں۔

Leave a reply