میئر کراچی کیلئے پارٹی نے مرتضیٰ وہاب کے نام کی منظوری دے دی.
پیپلز پارٹی کی قیادت نے میئر کراچی کے عہدے کیلئے مرتضیٰ وہاب کے نام کی منظوری دے دی ہے جبکہ ذرائع کے مطابق حیدرآباد کے لیے پیپلز پارٹی کے رہنما کاشف شورو کو میئر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پیپلزپارٹی کی قیادت نے میئر کراچی کے عہدےکیلئے مرتضیٰ وہاب کےنام کی منظوری دی، بلاول بھٹو زرداری، فریال تالپور اور وزیر اعلیٰ سندھ کی مشاورت سے فیصلہ کیا گیا ہے۔
تاہم پیپلزپارٹی کی رہنما فریال تالپور کا کہنا ہے کہ کراچی اور حیدرآباد سمیت سندھ بھر میں بلدیاتی عہدوں کے لیے امیدواروں کے ناموں پر مشاورت تاحال جاری ہے، کسی کا نام فائنل نہیں ہوا۔ نثار کھوڑو کا کہنا ہے کہ بلدیاتی عہدے کے امیدواروں کا حتمی فیصلہ ہونے پرباضابطہ اعلان کیا جائے گا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس 
100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا   
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی 
یاد رہے کہ اس سے قبل باخبر ذرائع کا کہنا تھا ڈپٹی چیئر مین سینیٹ سیلم مانڈوی والا بھی پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت کے زیر غور تھے علاوہ ازیں  ذرائع کا کہنا تھا  کہ شاید اسی وجہ سے گزشتہ روز آئی آئی چندریگر روڈ پر پیپلز پارٹی کی ریلی میں بلاول بھٹو نے کسی حتمی امیدوار کا اعلان نہیں کیا ورنہ اس بات کی بہت زیادہ توقع تھی۔








