کیپٹن کرنل شیر خان شہید کے مزار پر یوم دفاع کے موقع پرپروقارتقریب کا انعقاد

0
35

ملک بھر میں یومِ دفاع آج بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے۔

آج مسلح افواج کے غازیوں اور شہدا کو سلام اور خراجِ عقیدت پیش کیا جارہا ہے کراچی میں مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پُروقار تقریب ہوئی، اس کے علاوہ دیگر شہروں میں بھی تقریبات منعقد ہوئیں۔

کیپٹن کرنل شیر خان شہید کے مزار پر یوم دفاع کے موقع پرایک پروقارتقریب کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پرپاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے شہید کے مزار کو سلامی دی اورمیجر جنرل عمر بشیر نے شہید کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی

پاک فوج قومی فوج کی حقیقی عکاس

تبدیلی گارڈز کی تقریب میں پاک فضائیہ کے 60 مرد اور 5 خواتین کیڈٹس شامل تھیں، پاکستان ائیرفورس اصغر خان اکیڈمی کے چاق وچوبند دستے نے مزار پر اعزازی گارڈز کے فرائض سنبھالے۔تقریب کے مہمان خصوصی ایئر وائس مارشل محمد قیصر جنجوعہ تھے ائیر وائس مارشل قیصر جنجوعہ نے مزار قائد پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی مہمان خصوصی ایئر وائس مارشل محمد قیصر جنجوعہ نے پریڈ کا معائنہ کیا۔

یوم دفاع و شہدا کی مناسبت سے مزار اقبال پر پاکستان رینجرز پنجاب کے زیر اہتمام تقریب منعقد کی گئی۔ ڈائریکٹر جنرل پاکستان رینجرز پنجاب میجر جنرل سید آصف حسین نے مزار اقبال پر حاضری دی۔ڈائریکٹر جنرل نے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی اور ساتھ ہی مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات قلمبند کیے ڈی جی رینجرز نے شہدا کی قربانیوں پر روشنی ڈالی اور علامہ اقبال کو خراج تحسین پیش کیا۔

شمالی وزیرستان میں آپریشن،پاک فوج کے 5 سپوت مادروطن پر قربان

پوری قوم کو اپنی افواج پر فخر ہے ،چیئرمین سینیٹ
چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے یوم دفاع پاکستان کے موقع پر قوم کے نام پیغام میں کہا ہے کہ 6 ستمبریوم دفاع پاکستان دشمن کے عزائم کو خاک میں ملانے اورقومی جرات و بہادری کا دن ہے۔6 ستمبر کو دشمن ملک کی افواج نے بین الاقوامی سرحدوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے آدھی رات کو مملکت پاکستان پر حملہ کر دیا تھا۔افواج پاکستان اور بہادر عوام ملک کے تحفظ و سلامتی اور آزادی کے لئے اپنی جانوں کی پروا کیے بغیر بھارتی افواج کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار ثابت ہوئے اور دشمن ملک کے تمام ناپاک عزائم خاک میں ملا دیئے۔ پاکستان کی فوج دنیا کی بہادر،جرات مند اور مضبوط ترین افواج میں شمار ہوتی ہے جو نہ صرف اپنے ملک بلکہ اقوام عالم کے امن مشن اور انسانیت کی بھلائی کیلئے متعدد بار اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکی ہے۔

محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ پوری قوم کو اپنی افواج پر فخر ہے جس نے دہشت گردی کی لعنت کو نیست و نابود کرنے کا نہ صرف عزم کر رکھا ہے بلکہ اس کیلئے ضرب عضب اور ردالفساد جیسے آپریشن شروع کر کے دہشت گردوں کو تباہ و برباد کیا۔ ملک کے امن اور سلامتی کیلئے بے شمار جوانوں نے اپنی زندگیوں کا نذرانہ پیش کیا جسے پوری قوم قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ملک کی بہادر افواج نے نہ صرف ملکی سلامی اور تحفظ کو یقینی بنایا ہے بلکہ ہر مشکل وقت میں اپنی قوم کی بھر پور معاونت کی ہے۔ماضی میں زلزلے اور بارشوں اور حالیہ دنوں میں سیلاب کی صورتحال میں پاک فوج کی امداد ی سرگرمیاں فقیدالمثال ہیں جس کیلئے پاک فوج کی موجودہ قیادت اور جوان خراج تحسین کے مستحق ہیں۔ جس طرح پوری قوم ملکی دفاع کیلئے مسلح افواج کے ساتھ ہے اُسی طرح پاک فوج نے اپنے ہم وطنوں کی ہمیشہ ہر مشکل وقت میں بھر پور مدد کی ہے۔

چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ حکومت اورافواج پاکستان مسئلہ کشمیر اور دہشت گردی کے خلاف ایک صفحے پر ہیں۔افواج پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اور پاک سر زمین کے تحفظ کیلئے جتنی قربانیاں دیں اس کی اقوام عالم میں مثال نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب فوج کے سپوتوں کو ان کی قربانیوں اور جرات و بہادری پر سلام پیش کرتے ہیں اور آج کے دن کی مناسبت سے ہمیں اتحاد و یگانگت کا عزم کرنا ہوگا اور بانی پاکستان محمد علی جناح کے افکار کے مطابق ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی اور سالمیت کیلئے ہمیں یک جان ہو کر کام کرنا ہوگا اور ملک کے مفاد کو ذاتی مفاد پر ترجیح دینا ہوگی تاکہ ملک ترقی و خوشحالی راہ پر گامزن ہو سکے۔

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی نے بھی اس موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ پوری قوم کو اپنی افواج پر فخر ہے۔ پاک فوج نے ملکی سلامتی اور تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے احسن اقدامات اٹھائے۔ زلزلے اور بارشوں و دیگر آفات کے دنوں میں پاک فوج کی عوام کیلئے خدمات قابل تحسین ہے

کیا اگلی باری بھارت کی ہے یا پھرٹال مٹول:ایف اے ٹی ایف کے صدرنے بیان دے کربھارت کے حواس باختہ کردیئے

ایف اے ٹی ایف کے پلیٹ فارم پر بھارت کا چہرہ بے نقاب ہوگیا ہے، حماد اظہر

ایف اے ٹی ایف،پاکستان جب تک یہ کام نہیں کریگا وائیٹ لسٹ میں نہیں آ سکتا،مبشر لقمان کا خوفناک انکشاف

قریشی نے سعودی عرب کو دھمکی دے کر احسان فراموشی کا مظاہرہ کیا،وزارت چھوڑ کرگدی نشینی کا کام کریں، ساجد میر

اسلام آباد سمیت ملک بھر میں یوم دفاع جوش وجذبے کے ساتھ منایا جارہا

Leave a reply